بینک فراڈ کے 290 کروڑ روپے کے مقدمے میں کولکتہ کے 11مقامات پر ای ڈی کی چھاپے
بینک فراڈ کے 290 کروڑ روپے کے مقدمے میں کولکتہ کے 11مقامات پر ای ڈی (انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ) کی چھاپے مارے گئے۔ جمعرات کی صبح سے یہ تلاشی کارروائی شروع ہوئی۔ ای ڈی افسران کے ہمراہ مرکزی فورس کے ارکان بھی تھے۔ای ڈی ذرائع کے مطابق، جھارکھنڈ میں بجلی گھر قائم کرنے کے لیے ایک کمپنی نے بینک سے تقریباً ۳۰۰ کروڑ روپے کا قرض لیا تھا۔ لیکن قرض کی رقم کو دوسری کمپنی کو منتقل کرنے اور ذاتی استعمال میں لگانے کا الزام ہے۔بینک کی طرف سے قرض کی رقم واپسی کا کہا گیا تو اس کمپنی نے نیشنل کمپنی لا ٹریبونل (این سی ایل ٹی) کا دروازہ کھٹکھٹایا۔ اس کمپنی سے صرف ۷ کروڑ روپے ہی وصول کیے جا سکے، جس کی وجہ سے قرض دہندگان کو بھاری نقصان ہوا۔بعد میں اس مقدمے میں مالی گڑبڑ کے پہلو کی جانچ کرنے کے لیے ای ڈی نے تحقیقات شروع کیں۔ اسی کے مطابق اس کمپنی کے دو عہدیداروں اور کئی ڈائریکٹرز کے گھروں اور دفاتر پر تلاشی کارروائی کی گئی۔
بینک فراڈ کے 290 کروڑ روپے کے مقدمے میں کولکتہ کے 11مقامات پر ای ڈی کی چھاپے...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments