Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

باروئی پور میں نابالغہ کی عصمت دری اور قتل کا چارج شیٹ پیش، عدالت میں 207 صفحات کی دستاویز دی پولیس نے

Admin
By Admin
Sep 03, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

NASHA KE KHILAFF SUVENDU ADHIKARI KA SAKHT RUKH, COUGH SYRUP PAR ACTION KA ELAN

باروئی پور میں نابالغہ کی عصمت دری اور قتل کا چارج شیٹ پیش، عدالت میں 207 صفحات کی دستاویز دی پولیس نے
باروئی پور میں نابالغہ کی عصمت دری اور قتل کا چارج شیٹ پیش، عدالت میں 207 صفحات کی دستاویز دی پولیس نے — September 03, 2026
باروئی پور میں نابالغہ کی عصمت دری اور قتل کا چارج شیٹ پیش، عدالت میں 207 صفحات کی دستاویز دی پولیس نے

باروئی پور واقعے میں پولیس نے چارج شیٹ پیش کر دیا۔ واقعے کے ۵۷ دنوں کے بعد باروئی پور کے خصوصی پوکسو عدالت میں207 صفحات کا چارج شیٹ جمع کرایا ہے سی آئی ٹی (سنیئر انویسٹی گیشن ٹیم) نے۔ پوکسو ایکٹ کی دفعہ6کے تحت چارج شیٹ دیا گیا ہے۔ ملزم4 افراد کے خلاف چارج شیٹ پیش کیا گیا ہے۔ ان میں مرکزی ملزم پربھاس منڈل کی پہلے ہی پولیس مقابلے میں موت ہو چکی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق، نابالغہ کے پوسٹ مارٹم میں عصمت دری اور شدید تشدد کے ثبوت ملے ہیں۔ چہرے اور جسم پر مختلف چوٹوں، کاٹنے اور نوچنے کے نشانات تھے۔ نابالغہ کو بے ہوش حالت میں بوری میں بند کر کے پانی میں ڈبو کر قتل کیا گیا، یہ بات پوسٹ مارٹم رپورٹ میں درج ہے۔ اس واقعے کی فوری تحقیقات کے لیے پولیس کی طرف سے سی آئی ٹی تشکیل دی گئی تھی۔ تحقیقات شروع ہوئیں، اور آخر کار آج، جمعرات کو چارج شیٹ پیش کیا گیا۔ بعد میں ضمنی چارج شیٹ بھی پیش کی جا سکتی ہے، خبر ہے۔
واضح رہے کہ باروئی پور کا واقعہ5 جولائی کو پیش آیا۔ دھپ دھپی-۲ پنچایت کے سوریا پور کی رہائشی 12 سالہ نابالغہ دوپہر میں کھانا خریدنے کے بہانے گھر سے نکلی اور لاپتہ ہو گئی۔ 6 جولائی کو صبح سویرے گھر سے کچھ دور تالاب سے بوری بند حالت میں اس کی لاش برآمد ہوئی۔ خاندان اور مقامی افراد نے الزام لگایا کہ4-5 نوجوانوں نے اسے اٹھا لے گئے، عصمت دری کی اور قتل کر دیا۔ تحقیقات میں اتر کر علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کی گئی۔ وہاں دیکھا گیا کہ آخری بار پربھاس منڈل کے ساتھ اس نابالغہ کو دیکھا گیا۔ شروع میں ہی پولیس نے پربھاس سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا تھا۔ پھر واقعے کی بازسازی کے دوران پولیس کی بندوق چھین کر بھاگنے کی کوشش میں پولیس مقابلے میں پربھاس کی موت ہو گئی۔ اس واقعے کی الگ سے تحقیقات جاری ہیں۔
اس کے علاوہ نابالغہ کی موت کی خبر پھیلتے ہی علاقے میں تشدد پھیل گیا۔ اسی دن ایک نوجوان کو پیٹ پیٹ کر مار دیا گیا۔ اس کے ساتھ سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا، پولیس پر حملہ کیا گیا اور کئی گھروں کو آگ لگا کر توڑ پھوڑ کی گئی۔ اس واقعے میں تقریباً ۵۰ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ وہ اب بھی جیل کی تحویل میں ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ باقی عدالتی کارروائی جلد شروع ہو جائے گی۔

باروئی پور میں نابالغہ کی عصمت دری اور قتل کا چارج شیٹ پیش، عدالت میں 207 صفحات کی دستاویز دی پولیس نے...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn