Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

’بحری قزاق‘ کون ہے؟ اسماعیل بقائی نے ٹرمپ کے بیان سے روبیو کو جواب دیدیا

Admin
By Admin
Oct 26, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BAGRESHWAR BABA KI TASVEER JALANE PAR CM SUVENDU ADHIKARI SAKHT, KOLKATA POLICE KO ARRSTE KA DIYA HUKM

’بحری قزاق‘ کون ہے؟ اسماعیل بقائی نے ٹرمپ کے بیان سے روبیو کو جواب دیدیا
’بحری قزاق‘ کون ہے؟ اسماعیل بقائی نے ٹرمپ کے بیان سے روبیو کو جواب دیدیا — October 26, 2026
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کو ٹرمپ کے ’بحری قزاقوں‘ سے متعلق بیان پر طنز کا نشانہ بنا لیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ مارکو روبیو نے ایران پر جہازوں پر حملوں کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے دوسری عالمی جنگ اور بحیرۂ کیریبین کے قزاقوں کے دور کے بعد سے ایسا کچھ نہیں دیکھا۔

اسماعیل بقائی نے طنزیہ طور پر مارکو روبیو کے اس بیان کا موازنہ ٹرمپ کے ان ریمارکس سے کیا، جو انہوں نے یکم مئی کو دیے تھے۔

امریکی صدر نے ایک جہاز اور اس میں موجود تیل کے ذخیرے پر امریکی فورسز کے قبضے کا ذکر کرتے ہوئے خود کو بحری قزاقوں سے تشبیہ دی تھی۔

انہوں نے ٹرمپ کے الفاظ نقل کرتے ہوئے کہا کہ ہم بحری قزاقوں کی طرح ہیں، کسی حد تک ہم بحری قزاقوں جیسے ہی ہیں۔

ترجمان ایرانی وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ شاید امریکی صدر کو یہ جان کر زیادہ خوشی نہ ہو کہ ان کے وزیرِ خارجہ اتنی جلدی ان کے اپنے اس فخریہ دعوے کو بھول گئے کہ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ہم بحری قزاقوں جیسے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹرمپ نے یہ ریمارکس فلوریڈا کے شہر ویسٹ پام بیچ میں فورم کلب آف دی پام بیچز سے خطاب کرتے ہوئے دیے تھے، وہ اس دوران ایران کی بحری ناکہ بندی کے دوران ایک جہاز اور اس میں موجود تیل پر امریکی قبضے کا ذکر کر رہے تھے۔

ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایرانی ٹگ بوٹس (tugboats) استعمال کرتے ہیں اور پھر ہم نے اس پر لینڈنگ کی، ہم نے جہاز پر قبضہ کر لیا، ہم نے ان کا سامان اپنے قبضے میں لے لیا، تیل بھی لے لیا، یہ ایک انتہائی منافع بخش کاروبار ہے۔

انہوں نے حاضرین کے قہقہوں کے درمیان کہا تھا کہ کس نے سوچا تھا کہ ہم ایسا کر رہے ہوں گے؟ ہم بحری قزاقوں کی طرح ہیں، کسی حد تک ہم بحری قزاقوں جیسے ہی ہیں۔

ٹرمپ نے یہ بھی کہا تھا کہ لیکن ہم کوئی کھیل نہیں کھیل رہے، کیونکہ آپ جانتے ہیں کہ ایران 47 برس سے سب کو دباؤ میں رکھتا آیا ہے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کو ٹرمپ کے ’بحری قزاقوں‘ سے متعلق بیان پر طنز کا نشانہ بنا لیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ترجمان ا...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn