Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

لیبیا کا ٹرمپ کے بیانات پر احتجاج، امریکی قائم مقام سفیر کی طلب

Admin
By Admin
Oct 26, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA METRO STATION PAR MAHILA PASSENGER AUTHORITIES NE LAGAYA JURMANA

لیبیا کا ٹرمپ کے بیانات پر احتجاج، امریکی قائم مقام سفیر کی طلب
لیبیا کا ٹرمپ کے بیانات پر احتجاج، امریکی قائم مقام سفیر کی طلب — October 26, 2026
لیبیا کی وزارتِ خارجہ نے طرابلس میں تعینات امریکی قائم مقام سفیر کو طلب کر کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گذشتہ روز ہفتے کو ایک انتخابی جلسے کے دوران دیے گئے ان بیانات پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے، جنہیں لیبیا اور اس کے عوام کے لیے "توہین آمیز" قرار دیا گیا ہے۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ وہ ایسے کسی بھی بیان کو مسترد کرتی ہے جو "اس کے عوام کی عزتِ نفس کو مجروح کرے یا اس کے مقام کو نقصان پہنچائے"۔ امریکی انتخابی پروپیگنڈےکے سیاق و سباق میں لیبیا کو شامل کرنا کسی صورت میں ناقابل قبول ہے۔

ٹرمپ نے ریاست جارجیا میں ایک انتخابی جلسے کے دوران کہا تھا کہ امریکی سینیٹر جون اوسوف نے "لیبیا، یمن، ہیٹی اور صومالیہ جیسے دہشت گردی سے متاثرہ ممالک سے تارکینِ وطن کے گروہوں کو لانے" کے لیے ایک قانون کی سرپرستی کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ "کیا آپ کو یاد ہے کہ میں انہیں کیا کہتا ہوں؟ گندے ممالک"۔

اسی تناظر میں لیبیا کی قومی وفاق کی حکومت کے وزیراعظم عبد الحمید الدبیبہ نے "لیبیا یا اس کے عوام کے خلاف کسی بھی توہین" کو مسترد کردیا ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ لیبیا ایک خودمختار ریاست ہے۔

الدبیبہ نے "ایکس" پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ"لیبیا ایک خودمختار ریاست ہے، اور ہم اس کی یا اس کے ان عوام کی کسی بھی توہین کو مسترد کرتے ہیں جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دی ہیں"۔

انہوں نے مزید کہا کہ"ہم باہمی احترام کی بنیاد پر امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کے خواہاں ہیں اور ہم اس بات کو قبول نہیں کریں گے کہ لیبیا اور اس کے عوام کی عزتِ نفس کو انتخابی مناقشوں کا موضوع بنایا جائے"۔

اس کے علاوہ مشرقی اور مغربی لیبیا میں دونوں حریف حکومتوں نے ٹرمپ کے بیانات کی شدید مذمت کی اور بیرونی انتخابی مہمات میں لیبیا کا نام گھسیٹنے کو مکمل طور پر مسترد کردیا۔

لیبیا کی وزارتِ خارجہ نے طرابلس میں تعینات امریکی قائم مقام سفیر کو طلب کر کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گذشتہ روز ہفتے کو ایک انتخابی جلسے کے دوران دیے گئے ان بیانات پر شدید...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn