باربی کیو میں کیا ڈالا گیا؟ فوراً آگ کیوں بھڑک اٹھی؟ سہاگ رات کے دوران دلہن 50 فیصد جھلس گئی
دارجلنگ کے سیٹنگ میں سہاگ رات منانے گئی نوبیاہتا دلہن نکیتا ساہا باربی کیو کی آگ سے جھلس گئیں۔ فی الحال وہ سلی گوڑی کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق، خاتون کے جسم کا 50 فیصد حصہ جھلس گیا ہے۔ تاہم زیادہ تر زخم جسم کے اوپری حصے میں ہیں۔ اس واقعے میں ایف آئی آر درج کرکے پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔
اتر دیناج پور کے چوپڑا کے رہنے والے سمیر داس کی کچھ دن پہلے نکیتا سے شادی ہوئی تھی۔ نوبیاہتا جوڑا سہاگ رات منانے سیٹنگ گیا تھا۔ ہوم اسٹے میں باربی کیو کا انتظام کیا گیا تھا۔ وہاں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج میں واقعے کا لمحہ قید ہوگیا ہے۔ فوٹیج میں دیکھا گیا کہ میاں بیوی ہوم اسٹے کی بالکونی میں بیٹھے ہیں۔ ان کے سامنے باربی کیو کا انتظام کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایک اور شخص بیٹھا ہے۔ اس کی شناخت معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ اسی شخص کو باربی کیو کی آگ میں کچھ ڈالتے ہوئے دیکھا گیا۔ فوراً ہی آگ بھڑک اٹھی اور خاتون کے جسم پر بھی آگ لگ گئی۔
آگ اس طرح کیوں بھڑک اٹھی؟ یہ سوال اٹھ رہا ہے۔ اب تک خاتون کے اہل خانہ کی جانب سے کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔ دارجلنگ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ وائی شری کانت جگناتھ راو¿ نے کہا، ”واقعے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ تحقیقات جاری ہیں۔ تحقیقات مکمل ہوئے بغیر ابھی یہ کہنا ممکن نہیں کہ کیا ہوا تھا۔“
واقعے کے بعد خاتون کو پہلے مقامی بنیادی طبی مرکز لے جایا گیا۔ وہاں سے انہیں سلی گوڑی کے اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق، چونکہ زیادہ تر جلے ہوئے زخم جسم کے اوپری حصے میں ہیں، اس لیے خاتون کے بچ جانے کے امکانات موجود ہیں۔ تاہم ان کی جسمانی حالت اب بھی تشویشناک ہے اور حالت بگڑ رہی ہے۔ ہمالین ہاسپیٹیلٹی اینڈ ٹورزم ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کے سکریٹری تنمے گوسوامی کے مطابق، باربی کیو میں مکھن ڈالنے کے دوران یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ انہوں نے پہاڑوں پر گھومنے جانے والے تمام لوگوں سے اضافی احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔
باربی کیو میں کیا ڈالا گیا؟ فوراً آگ کیوں بھڑک اٹھی؟ سہاگ رات کے دوران دلہن 50 فیصد جھلس گئی...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments