Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

نام، انتخابی نشان سب کچھ ہاتھ سے نکل گیا! ، دباو¿ کے باوجود ممتا نے دیا ’کھیل ہوگا‘ کا پیغام؟

Admin
By Admin
Sep 18, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BAGRESHWAR BABA KI TASVEER JALANE PAR CM SUVENDU ADHIKARI SAKHT, KOLKATA POLICE KO ARRSTE KA DIYA HUKM

نام، انتخابی نشان سب کچھ ہاتھ سے نکل گیا! ، دباو¿ کے باوجود ممتا نے دیا ’کھیل ہوگا‘ کا پیغام؟
نام، انتخابی نشان سب کچھ ہاتھ سے نکل گیا! ، دباو¿ کے باوجود ممتا نے دیا ’کھیل ہوگا‘ کا پیغام؟ — September 18, 2026
نام، انتخابی نشان سب کچھ ہاتھ سے نکل گیا! ، دباو¿ کے باوجود ممتا نے دیا ’کھیل ہوگا‘ کا پیغام؟
پارٹی کے متبادل نام اور ممکنہ انتخابی نشان سے متعلق تجویز الیکشن کمیشن کو بھیجی ہے کالی گھاٹ ترنمول نے۔ ذرائع کے مطابق، کالی گھاٹ ترنمول کی جانب سے پارٹی کے تین متبادل نام تجویز کیے گئے ہیں۔ وہ نام ہیں: آل انڈیا ترنمول ممتا کانگریس، آل انڈیا ممتا ترنمول کانگریس اور ممتا ترنمول کانگریس۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ کالی گھاٹ ترنمول نے کمیشن کو دو متبادل انتخابی نشانوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا ہے۔ ان میں ایک فٹبال کو پاو¿ں سے لات مارتا ہوا فٹبالر ہے، جبکہ دوسرا کرکٹ بیٹ ہے۔ خبر ہے کہ جمعرات کی نصف شب ہی کمیشن کو ای میل کرکے ان تین ناموں اور دو انتخابی نشانوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ تاہم، ابھی تک کمیشن نے تجویز کردہ کسی بھی نام یا نشان کو منظوری نہیں دی ہے۔ کالی گھاٹ ترنمول ذرائع کے مطابق، ابتدائی دھچکے سے نکلنے کے بعد ممتا دوبارہ تنظیم کو مضبوط بنانا چاہتی ہیں۔ اسی لیے کھیلوں سے وابستہ دونوں انتخابی نشانوں کو سامنے رکھ کر ممتا کارکنوں اور حامیوں میں جوش پیدا کرنے کا پیغام دینا چاہتی ہیں، ایسا سمجھا جا رہا ہے۔
کالی گھاٹ اور ریتبرت دھڑے کے درمیان کشمکش کے دوران ہی جمعرات کی رات الیکشن کمیشن نے ایک عبوری ہدایت جاری کی۔ کمیشن کی جانب سے بتایا گیا کہ فی الحال پارٹی کے نام ’آل انڈیا ترنمول کانگریس‘ اور انتخابی نشان ’جورا پھول‘ کو ’فریز‘ کیا جا رہا ہے۔ کمیشن نے بتایا کہ ترنمول کا ’جورا پھول‘ فی الحال اس کے پاس محفوظ رکھا جا رہا ہے۔ پارٹی کس کی ہے، اصل ترنمول کون ہے، پارٹی کے فنڈز کی ملکیت کس دھڑے کی ہے— ان تمام معاملات پر حتمی فیصلہ ہونے کے بعد ہی اس محفوظ نشان کا تالا کھولا جائے گا۔
آئندہ 6 اکتوبر کو ریاست کے دو حلقوں نندی گرام اور ریجینگر میں اسمبلی کے ضمنی انتخابات ہونے ہیں۔ تمام فریق پہلے ہی اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر چکے ہیں۔ لیکن پارٹی کی ملکیت اور انتخابی نشان کے بارے میں فیصلہ نہ ہونے کی وجہ سے یہ واضح نہیں ہو پا رہا تھا کہ دونوں حلقوں میں ترنمول کے کس دھڑے کو ’جورا پھول‘ کا نشان ملے گا۔ کمیشن نے بتایا تھا کہ جمعہ کی صبح ساڑھے 11 بجے تک کالی گھاٹ اور ریتبرت دھڑے کو متبادل نام اور انتخابی نشان بتانے ہوں گے۔

نام، انتخابی نشان سب کچھ ہاتھ سے نکل گیا! ، دباو¿ کے باوجود ممتا نے دیا ’کھیل ہوگا‘ کا پیغام؟...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn