نئی دہلی، 17 اپریل: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا ہے کہ ناری شکتی وندن ایکٹ کو نافذ کرنے کے لیے ضروری آئینی ترمیمی بل کو کانگریس، ترنمول کانگریس، ڈی ایم کے اور سماج وادی پارٹی نے لوک سبھا میں منظور نہیں ہونے دیا۔ امیت شاہ نے آئین (131واں) ترمیمی بل 2026 کے ایوان میں منظور نہ ہونے پر اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جمعہ کو کہا کہ آج لوک سبھا میں ایک عجیب منظر دیکھنے کو ملا۔ انہوں نے کہا کہ ناری شکتی وندن ایکٹ کے لیے ضروری آئینی ترمیمی بل کو کانگریس، ترنمول کانگریس، دراوڑ منیتر کڑگم (ڈی ایم کے ) اور سماج وادی پارٹی نے پاس نہیں ہونے دیا۔ خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن دینے سے متعلق بل کو گرا دینا، اس کا جشن منانا اور نعرے لگانا واقعی قابل مذمت اور ناقابل تصور ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب ملک کی خواتین کو لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں میں 33 فیصد ریزرویشن نہیں مل سکے گا، جو ان کا حق تھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس اور اس کے اتحادیوں نے ایسا پہلی بار نہیں کیا بلکہ بار بار ایسا کرتے رہے ہیں، اور ان کی یہ سوچ نہ خواتین کے مفاد میں ہے اور نہ ہی ملک کے مفاد میں۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہاکہ "میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ ناری شکتی کی توہین کی یہ بات یہیں نہیں رکے گی بلکہ دور تک جائے گی۔ اپوزیشن کو خواتین کے غصے کا سامنا نہ صرف 2029 کے لوک سبھا انتخابات میں بلکہ ہر سطح، ہر انتخاب اور ہر جگہ کرنا پڑے گا۔"
Source: UNI NEWS
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات