National

اپوزیشن پارٹیاں راجیہ سبھا میں ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کا کریں گی بائیکاٹ

اپوزیشن پارٹیاں راجیہ سبھا میں ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کا کریں گی بائیکاٹ

کانگریس کی قیادت میں اپوزیشن پارٹیاں راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین انتخاب کا بائیکاٹ کرنے والی ہیں۔ اس سلسلے میں آج کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے جانکاری دی۔ انھوں نے جمعرات کے روز کہا کہ اپوزیشن راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین عہدہ کے انتخاب کا بائیکاٹ کرے گا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ اپوزیشن کی طرف سے یہ فیصلہ لوک سبھا میں گزشتہ 7 سالوں سے ڈپٹی اسپیکر کی تقرری نہیں کیے جانے کی مخالفت میں لیا گیا ہے۔ جئے رام رمیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ اس مسئلہ پر حکومت کی طرف سے کوئی بامعنی صلاح و مشورہ بھی نہیں لیا گیا۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ ہری ونش 3.0 اپوزیشن کے مشوروں کے تئیں زیادہ حساس ہوگا۔ قابل ذکر ہے کہ صدر جمہوریہ نے گزشتہ دنوں ہری ونش کو تیسری بار ایوانِ بالا کے لیے نامزد کیا ہے۔ ’ہری ونش 3.0‘ کا مطلب ایوان بالا کے سابق ڈپٹی چیئرمین ہری ونش کی تیسری مدت کار ہے۔ وہ گزشتہ 2 بار ڈپٹی چیئرمین رہ چکے ہیں اور حال میں ان کی مدت کار ایوانِ بالا میں ختم ہوئی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments