چنئی، 28 مارچ:) اداکار سے سیاست داں بنے اور 'تملگا ویتری کزگم' (ٹی وی کے ) کے بانی صدر وجے نے الزام لگایا کہ تمل ناڈو اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے درمیان ہفتہ سے یہاں شروع ہونے والی پارٹی کی انتخابی مہم کے لیے پہلے پولیس نے اجازت دی لیکن بعد میں اسے منسوخ کر دیا جس کی وجہ سے انہیں اپنی مہم ملتوی کرنی پڑی۔ مسٹر وجے پیرامبور سے اپنی انتخابی مہم شروع کرنے والے تھے - جہاں سے ٹی وی کے کے پہلے انتخابی دنگل میں وہ خود انتخاب لڑ سکتے ہیں۔ مسٹروجے ستمبر 2025 میں کرور کی المناک بھگدڑ میں 41 افراد کی جان جانے کے بعد سے ہی عوامی چکا چوند سے دور تھے ۔ اب وہ پوری طاقت کے ساتھ واپسی کر رہے ہیں اور تمام 234 اسمبلی نشستوں پر اکیلے انتخاب لڑنے کے لیے اپنی پارٹی کے کارکنوں کو متحد کر رہے ہیں۔ وہ آج پیرامبور میں میٹنگیں کرنے کے بعد کولاتھور، ولی واکم، انا نگر اور ویرو گمباکم حلقوں میں مہم چلانے والے تھے ۔ کولاتھور وہی نشست ہے جہاں سے ڈی ایم کے صدر اور وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے 2011، 2016 اور 2021 کے انتخابات میں جیت کی ہیٹ ٹرک کی ہے اور اب وہ مسلسل چوتھی جیت کی تیاری میں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے پہلے ہجوم کو 3,000 تک محدود رکھتے ہوئے اجازت دی تھی اور ہجوم کے انتظام کے کئی اقدامات کا اعلان کیا تھا۔ جب ٹی وی کے تمام تیاریاں کر چکی تھی اور وہ آج پیرامبور میں اپنی مہم شروع کرنے والے تھے ، تب پولیس نے جمعہ کی شام یہ کہتے ہوئے اجازت منسوخ کر دی کہ پارٹی کا منتخب کردہ مقام مہم کے لیے موزوں نہیں ہے کیونکہ وہ ایک تنگ راستہ ہے جہاں صرف چھوٹے اجتماعات ہی کیے جا سکتے ہیں۔ آخری لمحے میں اجازت نہ ملنے سے ناراض مسٹر وجے نے اسے "جمہوریت پر فاشسٹ حملہ" قرار دیا اور حکمراں ڈی ایم کے پر ان کی انتخابی مہم میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ "بار بار ہونے والی تاخیر اور انکار سے ایسا تاثر ملتا ہے کہ کچھ حکام حکمراں جماعت کے حق میں کام کر رہے ہیں۔" انہوں نے حکومت پر ایک ابھرتی ہوئی سیاسی طاقت کے جمہوری حقوق کو دبانے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا۔ مسٹر وجے نے دعویٰ کیا کہ مہم سے دو دن پہلے اجازت مانگی گئی تھی۔ انہوں نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ بلدیاتی حکام نے اس جگہ گڑھے کیوں کھودے اور رکاوٹیں کیوں لگائیں۔ انہوں نے کہا کہ "یہ رکاوٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ ڈی ایم کے ٹی وی کے سے کتنا ڈری ہوئی ہے ۔" انہوں نے دعویٰ کیا کہ تمل ناڈو کے عوام اس جمہوریت دشمن ڈی ایم کے حکومت کو اقتدار سے باہر کر دیں گے ۔ اجازت نہ ملنے کے بعد مسٹر وجے نے آج کے اپنے تمام انتخابی پروگرام منسوخ کر دیے ہیں۔ ٹی وی کے نے متبادل مقامات کی نشاندہی کرنے کے بعد ایک نئی درخواست دائر کی ہے اور اب ان کی مہم ممکنہ طور پر 30 مارچ سے شروع ہوگی۔ ذرائع کے مطابق مسٹر وجے کل اپنی پارٹی کے امیدواروں کی فہرست کا اعلان کر سکتے ہیں۔ دریں اثنا جناب وجے کے الزامات پر گریٹر چنئی کارپوریشن کے کمشنر جے کمار گروبرن نے کہا کہ ضلعی الیکشن آفس تمام درخواستوں کی جانچ کرے گا اور پولیس محکمہ کے مشورے سے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کی بنیاد پر اجازت جاری کرے گا۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ بلدیاتی ادارہ وہاں کوئی کام نہیں کر رہا ہے اور پانی کی فراہمی بحال کرنے کے لیے میٹرو واٹر ڈپارٹمنٹ نے کام شروع کیا تھا، اسے بھی مکمل کیا جا چکا ہے ۔
Source: uni news
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات