آسام، کیرالہ اور پڈوچیری میں آج ووٹرس نے بڑی تعداد میں اپنے گھروں سے نکل کر حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ تینوں ریاستوں کے مجموعی طور پر 5.31 کروڑ ووٹرس نے آج نئی حکومت کی تشکیل کے لیے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے اور سبھی پولنگ اسٹیشنوں پر موجود ای وی ایم کو سیل بھی کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مجموعی طور پر 1889 امیدواروں کی قسمت ای وی ایم میں قید ہو گئی۔ اب سبھی کو 4 مئی کا انتظار ہے جب نتائج کا اعلان ہوگا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ آسام اور کیرالہ نے ووٹنگ کے پچھلے ریکارڈ توڑ دیے ہیں، اور پڈوچیری ووٹنگ فیصد میں آسام اور کیرالہ سے بھی آگے ہے۔ کیرالہ اسمبلی کی 140 سیٹوں کے لیے 883 امیدوار میدان میں ہیں۔ ان امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ریاست کے 2.71 کروڑ ووٹرس نے کر دیا ہے۔ ان میں 1.39 کروڑ خاتون ووٹرس ہیں، جبکہ 1.32 کروڑ مرد ووٹرس ہیں۔ ریاست میں 30471 پولنگ مراکز بنائے گئے تھے، جہاں ووٹرس کو کئی طرح کی سہولیات مہیا کرائی گئی تھیں۔ خبر لکھے جانے تک جو اعداد و شمار سامنے آئے ہیں، اس کے مطابق ریاست میں 78.03 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔ حالانکہ ابھی ووٹنگ کا حتمی فیصد سامنے آنا باقی ہے۔ 2021 اسمبلی انتخاب کی بات کریں تو ریاست میں 75.75 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی، اور جیسا کہ امید کی جا رہی تھی، اس بار بڑی تعداد میں لوگوں کی ووٹنگ نے پچھلا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ آسام اسمبلی کی 126 سیٹوں پر 722 امیدوار قسمت آزمائی کرتے ہوئے دکھائی دیے۔ ریاست کی 2.50 کروڑ ووٹرس نے ان امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کر دیا ہے۔ ووٹنگ کے لیے ریاست بھر میں 31490 پولنگ مراکز بنائے گئے تھے جہاں ووٹرس کی زبردست بھیڑ دیکھنے کو ملی۔ عوام نے بڑھ چڑھ کر حق رائے دہی کا استعمال کیا، جس کا نتیجہ یہ ہے کہ 85.38 فیصد درج کی گئی۔ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ 2021 میں آسام اسمبلی انتخاب میں 82.02 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی۔ یعنی اس بار 2021 کا ریکارڈ ٹوٹ چکا ہے، اور ووٹنگ کا حتمی فیصد آنا فی الحال باقی ہے۔ 5 بجے تک کے جو اعداد و شمار سامنے آئے ہیں، اس کے مطابق دلگاؤں میں سب سے زیادہ 94.57 فیصد ووٹنگ ہوئی، جبکہ امری میں سب سے کم 70.40 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ 30 اسمبلی سیٹوں والے مرکز کے زیر انتظام خطہ پڈوچیری میں مجموعی طور پر 294 امیدواروں نے قسمت آزمائی کی۔ یہاں کے 9.50 لاکھ ووٹرس نے ان امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کیا۔ مرکز کے زیر انتظام اس خطہ میں تقریباً 90 فیصد ووٹنگ ہوئی، جو کہ گزشتہ اسمبلی انتخاب کے مقابلے تقریباً 7 فیصد زیادہ ہے۔ 2021 میں 83.28 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات