ہندوستان کی سب سے ہائی ٹیک اور پریمیم ٹرینوں میں شمار ’وندے بھارت‘ ایک بار پھر خراب کھانا کی وجہ سے سرخیوں میں ہے۔ احمد آباد سے ممبئی جا رہی وندے بھارت ٹرین میں مسافروں کو پیش کیے گئے کھانے میں کیڑا ملنے کی شکایت سامنے آئی ہے۔ اس واقعہ نے نہ صرف ریلوے کی ساکھ پر سوال کھڑے کیے ہیں، بلکہ مسافروں کی صحت کے ساتھ ہو رہے کھلواڑ کو بھی ظاہر کر دیا ہے۔ یہ معاملہ تب روشنی میں آیا جب آدتیہ ڈڈوانیا نامی ایک مسافر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ’ایکس‘ پر کھانے میں نکلے کیڑے کی تصویر شیئر کی۔ آدتیہ نے بتایا کہ سفر کے دوران انھیں جو کھانا دیا گیا، اس میں کیڑا رینگ رہا تھا۔ حیران کرنے والی بات یہ ہے کہ اسی کوچ میں کم از کم 2 دیگر مسافروں کےس اتھ بھی ایسا ہی معاملہ پیش آیا۔ اس کے بعد کوچ میں ہنگامہ شروع ہو گیا اور کئی مسافروں نے خوف کے سبب کھانا کھانے سے ہی منع کر دیا۔ معاملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی آئی آر سی ٹی سی فوراً سرگرم ہوا اور جانچ شروع ہو گئی۔ پتہ چلا کہ یہ کھانا ایم ایس برنداون فوڈ پروجیکٹس (آر کے گروپ) کے ذریعہ سپلائی کیا گیا تھا۔ سنگین لاپروائی کو دیکھتے ہوئے آئی آر سی ٹی سی نے وینڈر پر 10 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ صرف جرمانہ ہی نہیں، بلکہ آئی آر سی ٹی سی نے متعلقہ وینڈر کا معاہدہ ختم کرنے کے لیے ’وجہ بتاؤ نوٹس‘ بھی جاری کر دیا ہے۔ ریلوے کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ جس کچن سے یہ کھانا بن کر آیا تھا، اسے فوری اثر سے سیل کر دیا گیا ہے۔ وہاں پوری طرح سے ڈیپ کلیننگ اور پیسٹ کنٹرول کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ ریلوے انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ مسافروں کی سیکورٹی اور صاف صفائی کے ساتھ کسی بھی طرح کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کے لیے نگرانی بڑھا دی گئی ہے۔ حالانکہ پریمیم ٹرین میں اس طرح کی غلطی نے ایک بار پھر مسافروں کے درمیان بھروسے کی کمی پیدا کر دی ہے۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات