اتر پردیش کے ضلع بلند شہر میں ایک چھ سالہ بچی کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق، ملزمان نے اپنی شناخت چھپانے کے لیے بچی کو زیادتی کے بعد چھت سے نیچے پھینک دیا تھا۔ یہ واقعہ 2 جنوری کی دیر رات پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ انہیں اطلاع ملی کہ ایک کمسن بچی تشویشناک حالت میں ملی ہے۔ اسے فوری طور پر کمیونٹی ہیلتھ سینٹر سکندر آباد لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ بچی کے والد کی شکایت پر پولیس نے بھارتیہ نیائے سنہیتا (BNS) کی دفعات 70(2) اور 103(1) اور پوکسو (POCSO) ایکٹ کی دفعات 5(m) اور 6 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ والد نے بتایا کہ ان کی بیٹی چھت پر کھیل رہی تھی اور بعد میں عمارت کے پیچھے ایک کھیت میں پڑی ہوئی ملی۔ انہیں شبہ تھا کہ دو افراد نے بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر اسے قتل کر دیا۔ کیس کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (SSP) نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے تین ٹیمیں تشکیل دیں۔ بعد ازاں پولیس کو اطلاع ملی کہ مشتبہ افراد ایک زیر تعمیر کالونی میں ادریس نامی شخص کے ٹھکانے پر چھپے ہوئے ہیں۔ (اطلاعات کے مطابق پولیس انکاونٹر میں ملزم کو گولی لگی ہے)۔جب سکندر آباد پولیس کی ٹیم نے علاقے کا محاصرہ کیا، تو ملزمان نے مبینہ طور پر پولیس پر فائرنگ کر دی۔ پولیس نے جوابی کارروائی کی، جس کے دوران مقابلے میں راجو اور ویرو کشیپ دونوں کے پیروں میں گولیاں لگنے سے وہ زخمی ہو گئے۔ پولیس نے انہیں زخمی حالت میں گرفتار کر لیا اور علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرا دیا۔ پولیس کے مطابق، ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران ملزمان نے جرم میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو