Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

امریکہ: ’طیارہ ہائی جیک کر رہا ہوں‘، مسافر کے دھمکی آمیز پیغام کے بعد فلائٹ واپس موڑ لی گئی

Admin
By Admin
Oct 27, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

ARSALAN RESTAURANT KA BADA ELAN, FOOD SAFETY KE LIYE NAYE RULES LAGU

امریکہ: ’طیارہ ہائی جیک کر رہا ہوں‘، مسافر کے دھمکی آمیز پیغام کے بعد فلائٹ واپس موڑ لی گئی
امریکہ: ’طیارہ ہائی جیک کر رہا ہوں‘، مسافر کے دھمکی آمیز پیغام کے بعد فلائٹ واپس موڑ لی گئی — October 27, 2026
امریکہ میں ایک مسافر کو مبینہ طور پر دورانِ پرواز ایسا پیغام لکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا جس میں اس نے طیارہ ’ہائی جیک‘ کرنے کی دھمکی دی تھی، جس کے باعث یونائیٹڈ ایئرلائنز کی پرواز کو سنیچر کو اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد واپس لاس ویگاس موڑ دیا گیا۔
امریکی ویب سائٹ اے بی سی سیون کے مطابق25 سالہ شخص پر الزام ہے کہ اس نے ایک پیغام میں لکھا کہ وہ ’اس طیارے کو ہائی جیک کرنے والا ہے‘ اور ’صرف تمہاری قطار کو تباہ کروں گا۔‘
دستاویز میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ پیغام کس ذریعے سے بھیجا گیا یا کس شخص کو مخاطب کر کے لکھا گیا تھا۔
لاس ویگاس پولیس کے مطابق انہیں سنیچر کی شب نیوارک، نیو جرسی جانے والی پرواز میں ایک شخص کی جانب سے ’دہشت گردانہ دھمکیاں‘ دینے کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد اسے حراست میں لیا گیا۔
اس شخص کے خلاف دہشت گردی کی کارروائی سے متعلق دھمکی دینے یا جھوٹی معلومات فراہم کرنے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں ایک سے 20 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
ملزم کی جانب سے نامزد وکیل نے فوری طور پر تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔ ملزم کی ابتدائی عدالتی پیشی منگل کو متوقع ہے۔
پرواز سے متعلق اعداد و شمار فراہم کرنے والے ادارے فلائٹ راڈار 24 کے مطابق یہ پرواز روانگی کے ایک گھنٹے سے بھی کم وقت بعد واپس ہوائی اڈے پہنچ گئی۔
یونائیٹڈ ایئرلائنز نے تصدیق کی کہ 150 مسافروں کو لے جانے والی پرواز ایک ’ممکنہ سکیورٹی خدشے‘ کے باعث بحفاظت لاس ویگاس واپس لوٹی۔ بعد ازاں پرواز کو رات بھر تاخیر کا سامنا رہا اور یہ اتوار کی صبح نیوارک کے لیے روانہ ہوئی۔

امریکہ میں ایک مسافر کو مبینہ طور پر دورانِ پرواز ایسا پیغام لکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا جس میں اس نے طیارہ ’ہائی جیک‘ کرنے کی دھمکی دی تھی، جس کے باعث یونائیٹڈ ایئرلائنز ...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn