ایرانی بحریہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک ’خلاف ورزی کرنے والا‘ تیل بردار بحری جہاز آبنائے ہرمز کے مشرق میں بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا ہے۔
ایرانی بحریہ کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے بیان کے مطابق، جہاز نے اپنے ٹریکنگ سسٹم بند کر کے آبنائے ہرمز کے مشرق میں ایک ممنوعہ اور غیر محفوظ علاقے سے گذرنے کی کوشش کی تھی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی۔
تاہم، برطانیہ کی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز اتھارٹی سمیت بین الاقوامی بحری تحفظ کے اداروں نے تاحال ایسے کسی واقعے کی اطلاع نہیں دی ہے۔
ایرانی بحریہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک ’خلاف ورزی کرنے والا‘ تیل بردار بحری جہاز آبنائے ہرمز کے مشرق میں بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا ہے۔...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments