بہارمیں وی آئی پی سیکورٹی سسٹم سے متعلق بڑا انتظامی فیصلہ لیا گیا ہے۔ بی جے پی کے قومی صدرنتن نوین کواب زیڈ پلس سیکورٹی فراہم کی گئی ہے۔ وہیں بہارمیں اپوزیشن لیڈرتیجسوی یادوکی سیکورٹی کو گھٹاکرزیڈ سے وائی زمرے کی کردی گئی ہے۔ بی جے پی کے ریاستی صدرسنجے سراوگی کوزیڈ پلس زمرے کی سیکورٹی ملی ہے۔ وہیں مرکزی وزیر اورجے ڈی یو سے رکن پارلیمنٹ للن سنگھ، وزیرصحت اوربی جے پی لیڈر منگل پانڈے کوزیڈ پلس کیٹیگری کی سیکورٹی فراہم کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ بہارکانگریس کے سابق صدراورایم ایل سی مدن موہن جھا، بہارکانگریس کے ریاستی صدر راجیش کمار، آرجے ڈی کے قومی نائب صدراوراسمبلی کے سابق اسپیکرادے نارائن چودھری کی وائی کیٹیگری کی سیکورٹی بھی پوری طرح ہٹالی گئی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق، یہ تبدیلی سیکورٹی ایجنسیوں کے ذریعہ کئے گئے نئے خطرے کے اندازے کی بنیاد پرکیا گیا ہے۔ سیکیورٹی کے جائزے کے بعد کی گئی تبدیلیاں بہارکے سرکردہ لیڈروں کی سیکورٹی کے زمرے میں یہ تبدیلی مرکزی اورریاستی حکومتوں کے سیکورٹی جائزہ کے بعد ہوئی ہے۔ تاہم، اپوزیشن نے اسے سیاسی طورپرمحرک قراردیا ہے، جبکہ حکومت کا موقف ہے کہ یہ فیصلہ خطرے کی تشخیص کی بنیاد پرکیا گیا تھا۔ حکومت کا موقف ہے کہ سیکورٹی تبدیلیاں صرف سیکورٹی ایجنسیوں کے جائزے پرمبنی ہیں اوراس میں کوئی سیاسی تعصب نہیں ہے۔ تاہم اپوزیشن نے سابق نائب وزیراعلیٰ اورآرجے ڈی لیڈر تیجسوی یادوکی سیکورٹی میں تخفیف کئے جانے سے متعلق سوال اٹھانا شروع کردیئے ہیں۔ آرجے ڈی کا دعویٰ ہے کہ یہ جان بوجھ کراورایک سوچی سمجھی حکمت عملی کے حصے کے طورپرکیا گیا تھا۔
Source: Social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو