National

تیجسوی یادو کو ایگزیکٹیو صدر بنانا آر جے ڈی میں خاندانی سیاست کا کھلا اعلان: بی جے پی

تیجسوی یادو کو ایگزیکٹیو صدر بنانا آر جے ڈی میں خاندانی سیاست کا کھلا اعلان: بی جے پی

پٹنہ، 25 جنوری: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی ترجمان پربھاکر مشرا نے اتوار کو کہا کہ راشٹریہ جنتا دل کی جانب سے تیجسوی یادو کو پارٹی کا ایگزیکٹیو صدر بنانے کا فیصلہ اس بات کو واضح کرتا ہے کہ آر جے ڈی آج بھی جمہوری اقدار کے بجائے خاندانی سیاست اور موروثی سیاست پر یقین رکھتی ہے ۔ مسٹر مشرا نے کہا کہ تیجسوی یادو کی یہ تقرری اہلیت، جدوجہد یا تنظیمی صلاحیت کی بنیاد پر نہیں بلکہ محض "خاندانی نام" کی وجہ سے کی گئی ہے ۔ بی جے پی ترجمان نے کہا کہ آر جے ڈی میں آج بھی وہی پرانی سوچ غالب ہے ، جہاں پارٹی کارکنوں کی محنت، تجربہ اور وفاداری کی کوئی قدر نہیں۔ پارٹی کا ہر بڑا عہدہ ایک ہی خاندان کے گرد گھومتا ہے ۔ یہ فیصلہ آر جے ڈی کے اندر اندرونی جمہوریت کے خاتمے کا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جس پارٹی نے برسوں تک بہار کو بدعنوانی، انارکی اور بدانتظامی دی، وہی پارٹی آج نئی نسل کے نام پر پرانے تجربات کو دہرانے کی کوشش کر رہی ہے ۔ تیجسوی یادو کی سابقہ مدت کار بہار کی عوام دیکھ چکی ہے ، جہاں ترقی کے بجائے صرف الزامات،بھرم اور سیاسی موقع پرستی ہی نظر آئی۔ مسٹر مشرا نے کہا کہ بی جے پی فرد نہیں بلکہ پالیسی اور اصولوں کی سیاست کرتی ہے ، جب کہ آر جے ڈی میں قیادت کی تبدیلی نہیں ہوتی بلکہ محض خاندان کے اندر عہدوں کی از سر نو تقسیم کی جاتی ہے ۔ بہار کی باشعور عوام اب اس موروثی سیاست کو قبول نہیں کرے گی۔انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ آنے والے وقت میں بہار کی عوام ترقی، بہتر طرزحکمرانی اور شفافیت کے ساتھ کھڑی بی جے پی ہی کی حمایت کرے گی اور خاندانی سیاست کو پوری طرح مسترد کر دے گی۔

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments