National

تیجس انتہائی محفوظ لڑاکا طیارہ ہے، جو دبئی میں ہوا وہ ایک افسوسناک واقعہ تھا: ہندستان ایروناٹکس لمیٹڈ

تیجس انتہائی محفوظ لڑاکا طیارہ ہے، جو دبئی میں ہوا وہ ایک افسوسناک واقعہ تھا: ہندستان ایروناٹکس لمیٹڈ

دبئی ایئر شو میں تیجس کے حادثے پر ہندستان ایروناٹکس لمیٹڈ کے چیئرمین اور مینیجنگ ڈائریکٹر ڈی کے سنیل کا کہنا تھا کہ ’تیجس میں بالکل کوئی مسئلہ نہیں ہے، یہ مکمل طور پر محفوظ ہے اور اس کا ریکارڈ دنیا میں بہترین ہے۔ دبئی میں جو آپ نے دیکھا اور جو ہوا وہ بس ایک افسوس ناک واقعہ تھا۔ اس کا تیجس کے مستقبل پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔‘ ڈی کے سنیل نے انڈیا کے خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ ’میرے خیال میں جیسے جیسے مُمالک ترقی کرتے ہیں تو اس سفر کے دوران مختلف مراحل آتے ہیں۔ آج ہم نے 4.5 جینریشنل کا ایک جدید لڑاکا طیارہ بنایا ہے جو جدید خصوصیات کا حامل ہے۔ یہ اس مُلک کی ایک بڑی کامیابی ہے اور ہم سب کو اس پر فخر ہونا چاہیے۔‘ انھوں نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے مزید کہا کہ ’ایسے حادثات پر بلاوجہ کے سوالات اُٹھائے جاتے ہیں اور اس کا مطبل یہ نہیں کہ ہم اپنے بڑھتے قدموں کو روک لیں۔ میں آپ کو یہاں ایک مرتبہ پھر واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ یہ ایک انتہائی محفوظ جنگی جہاز ہے اور اس کا اس لڑاکا طیارے کے مستبقل پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔‘ ہندستان ایروناٹکس لمیٹڈ کے چیئرمین اور مینیجنگ ڈائریکٹر ڈی کے سنیل نے کہا کہ ’ہمارے پاس 180 جہاز بنانے کے آڈرز اب بھی موجود ہیں اور مجھے اس بات کا یقین ہے کہ اس کی مانگ میں وقت کے ساتھ ساتھ مزید اضافہ ہوگا۔‘ اُن کا کہنا تھا کہ ’جب بھی مقامی سطح پر کوئی چیز تیار کی جاتی ہے تو اُس سے متعلق سوالات بھی سامنے آتے ہیں مگر ان کی وجہ سے ان چیزوں کے معیار یا ساکھ پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments