ایئر انڈیا کی دہلی سے سان فرانسسکو جانے والے مسافر طیارے میں خرابی کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا، طیارہ تقریباً 8 گھنٹے فضاء میں رہنے کے بعد واپس نئی دہلی اتار لیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پرواز دورانِ سفر تھی کہ پائلٹ کو تکنیکی خرابی سے متعلق اطلاع موصول ہوئی، جس پر احتیاطی اقدام کے طور پر طیارے کا رخ دوبارہ اندرا گاندھی ایئرپورٹ کی جانب موڑ دیا گیا۔ بوئنگ 777طیارے میں تقریباً 230 مسافر سوار تھے، جو 8 گھنٹوں تک غیر یقینی صورتحال کا شکار رہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بدھ کی صبح سامنے آنے والی فنی خرابی کی اطلاعات کے بعد پائلٹ نے فوری طور پر واپسی کا فیصلہ کیا۔ تاحال ایئر انڈیا کی جانب سے واقعے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم میڈیا رپورٹس میں تکنیکی خرابی کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب ڈی جی سول ایوی ایشن اور ایئرپورٹ انتظامیہ نے بھی اس معاملے پر کوئی تصدیقی بیان جاری نہیں کیا۔ اطلاعات کے مطابق طیارہ بحفاظت دہلی ایئرپورٹ پر لینڈ کرگیا اور تمام مسافر محفوظ رہے۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات