Entertainment

تریشا کی پراسرار پوسٹ نے توجہ حاصل کرلی

تریشا کی پراسرار پوسٹ نے توجہ حاصل کرلی

تریشا کرشنن نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ایک پراسرار پوسٹ شیئر کی اور توجہ حاصل کرلی۔ 43 سالہ تریشا کرشنن نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ’آئی وائےکے وائے کے‘ ’اف یو نو، یو نو‘ یعنی اگر تم جانتے ہو تو تم جانتے ہو‘ لکھ کر مبہم پیغام شیئر کیا۔ اداکارہ کی پوسٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اداکار تھلاپتی وجے کی سیاسی جماعت تامل ناڈو اسمبلی میں 118 نشستوں کی اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے۔ ساتھی اداکار کی سیاسی کامیابی کے پس منظر میں تریشا کرشنن کی خاموش مگر اشاروں سے بھری پوسٹ نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ اداکارہ تریشا گزشتہ کئی ماہ سے مختلف سوشل میڈیا اشاروں کے باعث عوامی دلچسپی کا مرکز بنی ہوئی ہیں، ووٹنگ والے دن اُنہوں نے فلمی گانے کے ساتھ اپنی ووٹ ڈالنے کی تصویر پوسٹ کی تھی۔ ان کے اس پیغام کو سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے وجے اور اُن کی پارٹی کی خاموش حمایت قرار دیا تھا۔ اس سے قبل مارچ میں تھلاپتی وجے اور تریشا ایک شادی تقریب میں ساتھ موجود تھے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں نے اُڑان بھری۔ اس سارے معاملے میں دلچسپ بات یہ ہے کہ تریشا کی 43ویں سالگرہ بھی اُسی دن تھی، جب وجے کی سیاسی جماعت انتخابی نتائج میں بڑی پارٹی بن کر سامنے آئی۔ اداکارہ اُس دن مندر گئیں اور بعد میں انہیں وجے کی رہائش گاہ پر دیکھا گیا، جہاں وہ عوام کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ اگرچہ تریشا یا وجے نے ان افواہوں یا قیاس آرائیوں پر کوئی واضح بیان نہیں دیا، لیکن سوشل میڈیا صارفین ان کے ہر اشارے کو سیاسی اور ذاتی تعلقات کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments