Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

International

وائٹ ہاؤس میں نئے بال روم کی تعمیر پر ٹرمپ کو عدالتی جھٹکا

وائٹ ہاؤس میں نئے بال روم کی تعمیر پر ٹرمپ کو عدالتی جھٹکا

واشنگٹن (08 اگست 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس میں نئی تعمیر کے معاملے پر ایک اور عدالتی دھچکا لگ گیا۔

امریکا کی ایک وفاقی اپیل عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو حکم دیا کہ وہ وائٹ ہاؤس کے منہدم شدہ ایسٹ ونگ کی جگہ پر 400 ملین ڈالر کے بال روم کی تعمیر کو روک دے۔

عدالت نے وائٹ ہاؤس میں نئے بال روم کی تعمیر کو غیر قانونی قرار دیا، واشنگٹن ڈی سی سرکٹ کورٹ آف اپیلز نے 2-1 کی اکثریت سے فیصلہ سنایا۔

امریکی کورٹ آف اپیلز فار دی ڈسٹرکٹ آف کولمبیا سرکٹ نے فیصلے میں کہا ’’ہر صدر وائٹ ہاؤس کا ایک عارضی مکین ہوتا ہے، مالک نہیں، اور وہ کانگریس کی منظوری کے بغیر اس کی بنیادی نوعیت کو تبدیل نہیں کر سکتا۔‘‘

عدالتی فیصلے پر صدر ٹرمپ نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے قومی سطح پر شرمندگی قرار دیا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس کی مرمت اور سیکیورٹی بہتر بنانے کے لیے نئے منصوبے کی اشد ضرورت ہے اور انھیں یہ اقدامات کرنے کا حق حاصل ہے۔

صدر ٹرمپ کے مطابق منصوبے میں وائٹ ہاؤس کی سیکیورٹی مزید مضبوط بنانے کے ساتھ چھت پر ایک بڑے ڈرون پورٹ کی تعمیر کی تجویز بھی شامل ہے۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in International

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn