ترکیہ میں استنبول کے گرفتار میئر اکرم امام اوغلو سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ کرنے پر 37 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک وزیرِ داخلہ کا کہنا ہے کہ میئر اکرم امام اوغلو کی گرفتاری سے متعلق اشتعال انگریز اور نفرت پھیلانے پر مبنی سوشل میڈیا پوسٹس کرنے پر 37 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ سیکولر ریپبلکن پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے اکرم امام اوغلو کو ترک صدر طیب اردوان کے سب سے مضبوط سیاسی حریفوں میں شمار کیا جاتا ہے، انہیں گزشتہ روز بدعنوانی اور دہشت گرد گروہ کی مدد کرنے کا الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ اکرم امام اوغلو کے صدارتی امیدوار بننے سے چند دن قبل گرفتاری پر حزبِ اختلاف کی جانب سے ترک حکومت کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ ترک وزیرِ داخلہ علی یرلیکایا نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ترک حکام نے اکرم امام اوغلو سمیت دیگر 105 افراد کی گرفتاری کے بعد اشتعال انگیز اور نفرت پر مبنی پوسٹس شیئر کرنے پر 261 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نشاندہی کی ہے جن میں 62 بیرونِ ملک سے سرگرم ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ استنبول کے میئر اکرم امام اوغلو کی گرفتاری کے بعد 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں 18.6 ملین پوسٹس صرف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ نے اکرم امام اوغلو کی مشترکہ ملکیت والی ایک تعمیراتی کمپنی کو مالی جرائم کی تحقیقاتی رپورٹس کی بنیاد پر قبضے میں لے لیا ہے۔
Source: social media
اسرائیلی افواج کا شمالی غزہ کے مکینوں کو فوری انخلاء کا حکم
پی ایل او فلسطینی نائب صدر کا عہدہ بنانے پر راضی
اسپین نے اسرائیلی کمپنی سے خریداری کا معاہدہ روک دیا
سعودی عرب کو 100 ارب ڈالر سے زیادہ مالیت کے امریکی اسلحہ کی فروخت پر غور
غزہ کا 90 فیصد حصہ صفحہ ہستی سے مٹ گیا، اقوام متحدہ کا ہولناک انکشاف
چین کی جانب سے ایران کے جوہری مذاکرات کے لیے حمایت کا اعلان
ایران کیساتھ ایٹمی ڈیل پر معاملات ٹھیک جا رہے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات میں تعاون کے لیے تیار ہے،پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف
پاکستان اور انڈیا میں سخت کشیدگی ہے، دونوں خود ہی اس کا حل نکال لیں گے: صدر ٹرمپ
عازمین حج کے لیے نسک کارڈز کی تقسیم شروع
امریکی دباؤ کے بعد اقوام متحدہ کا بھی اسرائیل سے غزہ کی پٹی میں امداد کی بحالی کا مطالبہ
جواب الجواب: ایرانی سفیر کی طلبی کے بعد ہالینڈ کے سفیر کی بھی تہران میں طلبی
اسرائیلی فوج نے یمن سے داغا جانے والا میزائل مار گرایا
دہائی سے بھی کم میں وہ کچھ حاصل کیا جس نے ہمیں عالمی رول ماڈل بنا دیا: شاہ سلمان