ممبئی میں تربوز کھانے کے بعد ڈوکاڈیا خاندان کے چار افراد کی موت کے معاملے میں فارینسک رپورٹ نے چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق خاندان نے جو تربوز کھایا تھا اس میں ’’زنک فاسفائیڈ‘‘ موجود تھا، جس نے جسم کے اندر جا کر زہریلی ’’فاسفین گیس‘‘ پیدا کی اور اسی کے باعث خاندان کے افراد کی دردناک موت واقع ہوئی۔ ذرائع اور فارینسک جانچ کے مطابق مرنے والوں کے جسم اور گھر میں موجود تربوز کے نمونوں میں ’’زنک فاسفائیڈ‘‘ پایا گیا۔ یہ ایک انتہائی خطرناک اور زہریلا کیمیکل مانا جاتا ہے، جو عام طور پر چوہے مار دوا تیار کرنے میں استعمال ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ کیمیکل تربوز کے ذریعے جسم میں داخل ہوا اور بعد میں جان لیوا ثابت ہوا۔ ماہرین کے مطابق جب زنک فاسفائیڈ معدے میں موجود تیزاب کے ساتھ ملا تو اس نے کیمیائی ردعمل پیدا کیا، جس کے نتیجے میں انتہائی زہریلی ’’فاسفین گیس‘‘ وجود میں آئی۔ یہ گیس انسانی جسم کے خلیات اور نظام تنفس پر شدید حملہ کرتی ہے۔ فاسفین گیس پھیپھڑوں تک پہنچنے کے بعد سانس لینے میں دشواری پیدا کرتی ہے، پھر آہستہ آہستہ جسم کے اعضا کام کرنا بند کر دیتے ہیں، اور آخرکار متاثرہ شخص تکلیف دہ موت کا شکار ہو جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈوکاڈیا خاندان کے ساتھ بھی یہی ہوا۔ جے جے اسپتال کی فارینسک سائنس لیبارٹری، ہسٹوپیتھولوجی اور مائیکرو بائیولوجی شعبوں کی ٹیمیں پولیس سرجن کے ساتھ مل کر رپورٹ کا مزید تفصیلی مطالعہ کر رہی ہیں تاکہ چاروں اموات کے حوالے سے مزید درست معلومات حاصل کی جا سکیں۔ یہ افسوسناک واقعہ 26 اپریل 2026 کی رات ممبئی کے بھنڈی بازار علاقے میں پیش آیا تھا، جب دوکادیا خاندان نے رات کے کھانے کے بعد تربوز کھایا۔ کچھ ہی دیر بعد خاندان کے افراد کی طبیعت اچانک بگڑنے لگی، انہیں سانس لینے میں شدید دشواری اور جسمانی تکلیف محسوس ہوئی۔ حالت بگڑنے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم عبداللہ ڈوکاڈیا(44)، ان کی اہلیہ نسرین (35) اور دونوں بیٹیاں عائشہ (16) اور زینب (13) جانبر نہ ہو سکیں۔ ابتدائی طور پر موت کی وجہ واضح نہیں ہوسکی تھی، لیکن بعد میں فارینسک جانچ میں تربوز میں موجود زہریلے کیمیکل ’’زنک فاسفائیڈ‘‘ اور اس سے بننے والی ’’فاسفین گیس‘‘ کو ہلاکتوں کی اصل وجہ قرار دیا گیا۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات