سمندری طوفان برٹ برطانیہ سے ٹکرا گیا جس کے باعث ہونے والے حادثات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ طوفان نے نظام زندگی درہم برہم کردیا اور ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مانچسٹر میں کار پر درخت گرنے سے ایک شخص ہلاک ہوا جبکہ اسی شہر میں ایک اور کار حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوا۔ رپورٹس کے مطابق ساحلی علاقوں میں 70 میل فی گھنٹا کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔ ہفتہ کو درجہ حرارت میں اضافہ ہوا جبکہ برف پگھلنے اور تیز ہوا کے سبب سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے 100 سے زائد سیلاب کی وارنگز اور الرٹ جاری کردیے ہیں۔ انگلینڈ اور ویلز میں 4 ہزار سے زائد عمارتیں بجلی سے محروم ہوگئیں۔ اتوار کو بھی ریل شیڈول متاثر ہوا جبکہ ویک اینڈ پر 339 ٹرینیں منسوخ کی گئیں۔ نیو کاسل ایئرپورٹ پر خراب موسم کے سبب پروازیں بھی متاثر ہوگئیں۔
Source: social media
کعبہ کی دیواروں سے لپٹے معتمرین کی روح پرور دعائیں، مطاف میں مسلسل صفائی جاری
حوثیوں کا کارگو بحری جہاز پر حملہ، 4 افراد ہلاک، 15 لاپتہ
جانتے ہیں ایران کا انتہائی افزودہ یورینیم کہاں دفن ہے: نیتن یاہو
جنگ بندی کیلیے ‘حالات’ تیار ہیں، اسرائیلی آرمی چیف
پیوٹن پر ٹرمپ کی تنقید کے بعد روس نے یوکرین پر ڈرون کی بارش کر دی
جامع معاہدے کی پیش کش کی تھی جو نیتن یاہو نے مسترد کر دی : حماس