نئی دہلی : سپریم کورٹ آف انڈیا نے تہواروں اور تعطیلات کے دوران ہوائی کرایوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔جسٹس وکرم ناتھ اور جسٹس سندیپ مہتا کی بنچ نے پیر کو ہوائی کرایوں میں اضافے کو قابو میں رکھنے کے لیے ضابطہ جاتی رہنما خطوط بنانے کی مانگ کرنے والی ایک عرضی پر سماعت کی۔ فیڈریشن آف انڈیا ائرلائنس (ایف آئی اے) نے معاملے میں فریق بننے کی درخواست کی، لیکن عدالت نے فی الحال یہ کہتے ہوئے انکار کر دیا کہ اس پر بعد میں غور کیا جا سکتا ہے۔ عدالت میں دائر عرضی کے مطابق ہوائی سفر اب لاکھوں افراد کے لیے عیش و عشرت نہیں بلکہ ایک ضروری خدمت بن چکا ہے۔ اس میں مرکزی حکومت اورڈائرکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) کو ہوائی کرایوں کے تعین، قیمتوں میں اضافے پر قابو پانے اور بیگیج و اضافی فیسوں کو منظم کرنے کے لیے ضروری قواعد بنانے کی ہدایت دینے کی درخواست کی گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے پیش ہوئے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل انیل کوشک نے کہا کہ حکومت اس معاملے کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھ رہی ہے اور چار ہفتوں میں جواب داخل کر دیا جائے گا۔ اس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 23 مارچ تک ملتوی کر دی۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو