Entertainment

تمنا بھاٹیہ سے علیحدگی؛ وجے ورما کی ویلنٹائن ڈے پوسٹ نے نئی بحث چھیڑ دی

تمنا بھاٹیہ سے علیحدگی؛ وجے ورما کی ویلنٹائن ڈے پوسٹ نے نئی بحث چھیڑ دی

ممبئی (14 فروری ): نامور ساؤتھ انڈین اداکارہ تمنا بھاٹیہ سے علیحدگی کے بعد اداکار وجے ورما کی ویلنٹائن پوسٹ نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔ وجے ورما نے آج ویلنٹائن ڈے کے موقع پر انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس نے فوری طور پر سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی۔ تصویر میں انہیں ایک خاتون کا ہاتھ تھامے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس کے ساتھ انہوں نے ایک ایسا کیپشن لکھا جس نے افواہوں کو مزید ہوا دی۔ اداکار نے لکھا کہ ’میرے ہمیشہ کے ساتھی کو ویلنٹائن ڈے مبارک‘۔ صورتحال اُس وقت مزید دلچسپ ہوگئی جب انہوں نے پوسٹ میں خوشی آہوجا نامی خاتون کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو ٹیگ کیا۔ سوشل میڈیا پر اس کا فوری ردعمل سامنے آیا اور یہ تاثر عام ہوگیا کہ اداکار نے خاموشی سے اپنا پرانا رشتہ ختم کر کے اب اپنی نئی محبت کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیگ کیے گئے اکاؤنٹ کی چھان بین سے ثابت ہوا کہ یہ کوئی حقیقی ذاتی اکاؤنٹ نہیں بلکہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ اکاؤنٹ محض ایک مذاق یا شرارت کیلیے بنایا گیا تھا۔

Source: social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments