National

تمل ناڈو میں ایس آئی آر  کے بعد ڈرافٹ رولز سے 97 لاکھ نام خارج

تمل ناڈو میں ایس آئی آر کے بعد ڈرافٹ رولز سے 97 لاکھ نام خارج

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے 19 دسمبر کو اسپیشل انٹینسیو ریویژن مشق کے بعد تمل ناڈو کے لیے مربوط مسودہ انتخابی فہرست شائع کی،، الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ایس آئی آر کے دوران مجموعی طور پر 97 لاکھ ووٹرز کو ڈرافٹ ووٹر لسٹ سے نکالا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق، ہٹائے جانے والوں میں 26,94,672 ووٹرز ایسے جن موت ہوچکی ہے، 66,44,881 ووٹرز نے مکان بدل لئے ہیں اور ودسری جگہ منتقل ہوچکے ہیں۔ اور 3,39,278 ووٹرز کو متعدد وجوہات پر اندراج سے باہر رکھا گیا ہے۔ ایس آئی آر کی مشق کے بعد، تمل ناڈو میں 5.43 کروڑ ووٹرز ہیں، جن میں 2.66 کروڑ مرد، 2.77 کروڑ خواتین اور 7,191 ٹرانس جینڈر ووٹرز ہیں، جبکہ 27 اکتوبر 2025 تک تمل ناڈو میں 6.41 کروڑ ووٹرز تھے۔ کوئمبٹور میں 6.50 لاکھ ووٹرز کو ڈرافٹ انتخابی فہرست سے خارج کر دیا گیاہے۔ ڈنڈیگل ضلع میں 2.34 لاکھ ووٹروں کا نام حذف ہوا ہے ، جس سے کل ووٹروں کی تعداد 19.35 لاکھ سے کم ہو کر 16.09 لاکھ رہ گئی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments