تمل ناڈو میں نئی حکومت کی تشکیل کے حوالے سے پیدا ہونے والی غیریقینی صورتحال اب ختم ہوگئی ہے۔ ٹی وی کے کے سربراہ وجے نے جمعہ (8 مئی 2026) کوتمل ناڈوکے گورنر راجندرآرلیکرسے ملاقات کی اورحکومت بنانے کا اپنا دعویٰ پیش کیا۔ ذرائع کے مطابق، وجے کو121 اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل ہے جوکہ مطلوبہ اکثریت سے زیادہ ہے۔ 234 اسمبلی سیٹوں پرمشتمل تمل ناڈومیں حکومت بنانے کا جادوئی نمبر118 ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ تھلاپتی وجے کی گورنرراجندرآرلیکرسے یہ تیسری ملاقات ہے۔ پچھلی بارجب انہوں نے گورنرسے ملاقات کی توانہیں حکومت بنانے کے لیے درکار اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل نہیں تھی۔ ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ گورنرنے انہیں اراکین اسمبلی کی مطلوبہ تعداد کے ساتھ آنے کوکہا تھا۔ کل صبح 11 بجے ٹی وی کے سربراہ وجے بھی جواہر لال انڈور اسٹیڈیم میں وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیں گے۔ انہوں نے گورنرکو خود کی پارٹی کے 107 اراکین اسمبلی کے علاوہ کانگریس کے 5، سی پی ایم کے 2، سی پی آئی کے 2، وی سی کے کے 2، آئی یوایم ایل کے 2، اے ایم ایم کے کے ایک رکن اسمبلی کی حمایت کا خط سونپا، جوکل ملاکر121 کی تعداد ہوجاتی ہے۔ یعنی وجے کے پاس اکثریت سے تین اراکین اسمبلی زیادہ ہی ہیں۔ تمل ناڈومیں ڈی ایم کے کے زیرقیادت اتحاد میں بائیں بازوکی دونوں جماعتیں سی پی آئی اورسی پی ایم نے کہا کہ حمایت کا فیصلہ اس لئے کیا گیا ہے کہ بی جے پی کو پچھلے دروازے سے ریاست میں داخل ہونے سے روکا جائے۔ تاہم وہ ریاستی حقوق کے معاملات پرڈی ایم کے کے ساتھ رہیں گے۔ بائیں بازوکی جماعتوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ ڈی ایم کے کابینہ کا حصہ نہیں بنیں گے۔ سی پی آئی اورسی پی ایم کے دواراکین اسمبلی ہیں۔ ایک دن کی بات چیت کے بعد، انہوں نے اداکارسے سیاست دان بنے وجے کی پارٹی کی حمایت کا اعلان کیا۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات