National

تمل ناڈو میں دو نجی بسوں کے درمیان تصادم میں آٹھ افراد ہلاک، 56 زخمی

تمل ناڈو میں دو نجی بسوں کے درمیان تصادم میں آٹھ افراد ہلاک، 56 زخمی

چنئی، 24 نومبر: تمل ناڈو کے جنوبی تینکاسی ضلع میں دو نجی بسوں کے درمیان تصادم میں آٹھ افراد ہلاک اور 60 دیگر زخمی ہو گئے ۔ وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن نے ان کی موت پر دکھ کا اظہار کیا اور مرنے والوں کے لواحقین کو 3 لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا۔ پولیس نے بتایا کہ مرنے والوں میں پانچ خواتین شامل ہیں۔ پولیس ہیڈکوارٹر نے یو این آئی کو بتایا کہ اس حادثے میں آٹھ افراد کی موت ہو گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس، فائربریگیڈ اور محکمہ ریونیو کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال منتقل کیا نیز بچا¶ اور امدادی کارروائیوں میں بھی مصروف رہے ۔ ریسکیو اور ریلیف کے کاموں میں مقامی لوگ بھی شامل تھے ۔ زخمیوں کو سرکاری اسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔ ریسکیو ٹیموں نے تباہ شدہ بسوں میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے سخت محنت کی جو تیز رفتاری کے باعث حادثے میں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ سینئر پولیس اور ضلعی عہدیدار بشمول تینکاسی ڈسٹرکٹ کلکٹر کمل کشور موقع پر پہنچ گئے اور بچا¶ اور راحتی کاموں کی نگرانی کی۔ وزیراعلیٰ اسٹالن نے بس حادثے میں ہونے والی ہلاکتوں پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور مرنے والوں کے لواحقین کو فی کس 3-3 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے میں 56 افراد زخمی ہوئے ہیں اور انہیں تینکاسی ضلع کے سرکاری اسپتال اور کدیانالور سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ انہوں نے شدید زخمیوں کو فی کس ایک -ایک لاکھ روپے اور معمولی زخمیوں کو 50,000 روپے کے معاوضے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے ضلع کلکٹر کو ہدایت دی کہ وہ سرکاری اسپتال کا دورہ کریں تاکہ زخمیوں کو بہترین علاج کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے ۔ انہوں نے تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی خواہش کی۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments