National

تمل ناڈو میں بڑا سیاسی الٹ پھیر، سی پی آئی نے ڈی ایم کے اتحاد سے علیحدگی کا اعلان کیا

تمل ناڈو میں بڑا سیاسی الٹ پھیر، سی پی آئی نے ڈی ایم کے اتحاد سے علیحدگی کا اعلان کیا

کوئمبتور/چنئی، 11 جون : تمل ناڈو میں وزیر اعلیٰ سی جوزف وجے کی قیادت والی تملگا ویتری کژگم (ٹی وی کے ) حکومت کی بیرونی حمایت کرنے والی کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) نے دراوڑ منیترا کژگم (ڈی ایم کے ) کی قیادت والے اتحاد سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے ۔سی پی آئی نے ڈی ایم کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن کے اس بیان پر سخت اعتراض کیا، جس میں انہوں نے ٹی وی کے حکومت کے سیاسی استحکام پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ ''یہ حکومت تین ماہ بھی چل پائے گی یا نہیں''۔ سی پی آئی کے ریاستی سکریٹری آر ویراپانڈین نے کوئمبتور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان کی پارٹی اب تمل ناڈو میں ڈی ایم کے کی اتحادی نہیں رہی۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں تیزی سے بدلتے ہوئے سیاسی حالات اور موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے سی پی آئی کے لیے اس اتحاد میں برقرار رہنا ممکن نہیں رہا تھا۔ ویراپانڈین کے مطابق پارٹی نے تمام سیاسی پہلو¶ں کا جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments