چنئی،18 دسمبر: تمل ناڈو کے ضلع مدورئی میں بدھ کی دیر رات لائف انشورنس کارپوریشن (ایل آئی سی) کے دفتر میں لگنے والی بھیانک آگ نے ایک خاتون افسر کی زندگی نگل لی۔ ریلوے جنکشن کے عین سامنے واقع اس عمارت میں لگی آگ کے نتیجے میں ایک دیگر ملازم بھی شدید زخمی ہوا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق آگ گزشتہ رات تقریباً ساڑھے 10 بجے عمارت کی دوسری منزل پر لگی جہاں ایل آئی سی کا دفتر ہے ۔ عمارت سے اٹھتے ہوئے سیاہ دھوئیں کو دیکھ کر آس پاس کے لوگوں اور نیچے اے ٹی ایم پر موجود شہریوں نے شور مچایا، جس کے بعد ریسکیو حکام کو اطلاع دی گئی۔ آگ میں جھلس کر جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 55 سالہ کلیانی نامبی کے طور پر ہوئی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ وہ حال ہی میں ترقی پا کر تروینل ویلی سے مدورئی منتقل ہوئی تھیں اور یہاں سینئر برانچ منیجر کے عہدے پر تعینات تھیں۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے تقریباً تین گھنٹے کی سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا، جس کے بعد دفتر میں ان کی نشست سے ان کی جھلسی ہوئی لاش برآمد ہوئی۔اس افسوسناک حادثے میں ایک انتظامی افسر رامو بھی شدید زخمی ہوئے ہیں، جنہیں فوری طور پر سرکاری راجاجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔آگ لگنے کی ممکنہ وجہ ایئر کنڈیشنر میں شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے ۔عمارت کے ریکارڈز اور فرنیچر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے ۔
Source: uni news
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو