تمل ناڈو اسمبلی میں کل یعنی 13 مئی کو ہونے والے فلور ٹیسٹ سے قبل ریاست کی سیاست میں ہلچل تیز ہو گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ اور ٹی وی کے صدر تھلاپتی وجے نے منگل کو اے آئی اے ڈی ایم کے کے باغی لیڈران ایس پی ویلومنی اور سی وی شنموگم سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کو انتہائی اہم مانا جا رہا ہے، کیونکہ ویلومنی-شنموگم گروپ کے پاس اے آئی اے ڈی ایم کے 47 میں سے تقریباً 30 اراکین اسمبلی کا سپورٹ بتایا جا رہا ہے۔ ایسے میں قوی امکان ہے کہ یہ اراکین اسمبلی فلور ٹیسٹ میں ٹی وی کے حکومت کے حق میں ووٹ کر سکتے ہیں۔ ہندی نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق وجے اپنے مخصوص سیاہ سوٹ اور سفید شرٹ میں اے آئی اے ڈی ایم کے کے مقامی دفتر پہنچے، جہاں شنموگم، ویلومنی اور پارٹی کے کئی دیگر لیڈران موجود تھے۔ لیڈران نے پھولوں کے گلدستے پیش کر کے وجے کا استقبال کیا اور شال اوڑھا کر ان کی عزت افزائی کی۔ اس دوران کئی اے آئی اے ڈی ایم کے لیڈران وجے کے ساتھ بات چیت کرتے نظر آئے۔ وجے نے بھی ویلومنی، شنموگم اور پارٹی کے دیگر اراکین کے ساتھ طویل گفتگو کی۔ واضح رہے کہ چند روز قبل تک جب تمل ناڈو میں حکومت سازی کے حوالے سے سیاسی غیر یقینی صورتحال برقرار تھی، شنموگم اور ویلومنی نے کھل کر وجے کی حمایت کرنے کی بات کہی تھی۔ وجے کی پارٹی تملگا ویٹری کزگم (ٹی وی کے) نے تمل ناڈو کے حالیہ اسمبلی انتخاب میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 234 میں سے 108 سیٹیں حاصل کیں۔ حالانکہ پارٹی اکثریت سے محض 10 سیٹیں پیچھے رہ گئی تھی، جس کے باعث اسے اتحاد کا سہارا لینا پڑا۔ اسی دوران اے آئی اے ڈی ایم کے کے لیڈران شنموگم اور ویلومنی نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے ساتھ پارٹی کے 30 اراکین اسمبلی ہیں اور وہ ٹی وی کے کو حمایت دینے کے لیے تیار ہیں۔ تاہم اے آئی اے ڈی ایم کے کے جنرل سکریٹری ایڈاپڈی کے پلانی سوامی نے اس تجویز کو منظوری نہیں دی، جس کے بعد پارٹی کے اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے۔ نتیجہ یہ ہوا کہ اے آئی اے ڈی ایم کے 2 گروپ میں تقسیم ہو گئی ہے۔ ایک طرف پلانی سوامی گروپ ہے، جبکہ دوسری طرف ویلومنی-شنموگم گروپ نے کھل کر الگ موقف اپنا رکھا ہے۔ 2019، 2021، 2024 اور 2026 کے انتخابات میں مسلسل شکست کے بعد اے آئی اے ڈی ایم کے کے کئی لیڈر پلانی سوامی کی قیادت سے ناراض بتائے جا رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پارٹی میں بے چینی کھل کر سامنے آنے لگی ہے۔ دوسری طرف فلور ٹیسٹ کے حوالے سے تمل ناڈو کانگریس کے صدر کے سیلواپیرونتھاگئی نے کہا کہ ان کی پارٹی کے 5 اراکین اسمبلی کل ٹی وی کے کے حق میں ووٹ دیں گے۔ اے آئی اے ڈی ایم کے کے رویے پر انہوں نے کہا کہ ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے، لیکن آنے والے چند دنوں میں سچائی سامنے آ جائے گی۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات