نئی دہلی : تمل ناڈو بی جے پی کے سابق صدر اور سابق آئی پی ایس افسر کے انّاملائی نے بھارتیہ جنتا پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے منگل کے روز نئی دہلی میں پارٹی کے قومی صدر نتن نبین سے ملاقات کے دوران اپنا پانچ صفحات پر مشتمل استعفیٰ نامہ پیش کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انّاملائی نے پارٹی قیادت کو بتایا کہ وہ بی جے پی سے خوشگوار ماحول میں علیحدگی اختیار کرنا چاہتے ہیں۔ نتن نبین سے ملاقات کے بعد انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے بھی ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور اپنے فیصلے سے انہیں واقف کرایا۔ اس کے علاوہ انہوں نے پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری بی ایل سنتوش سے بھی ملاقات کی۔ انّاملائی کے سیاسی مستقبل کے بارے میں گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں جاری تھیں۔ بعض رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ وہ بی جے پی چھوڑ کر نئی سیاسی جماعت قائم کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ پیر کے روز جب ان سے ان افواہوں کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا تھا کہ ’’براہِ کرم انتظار کریں، ہم دو دن میں بیٹھ کر بات کریں گے۔‘‘ چنئی کی اہم سڑکوں اور علاقوں میں انّاملائی کی سالگرہ، 4 جون، سے قبل ایسے پوسٹرس بھی لگائے گئے ہیں جن پر ’’ہمارے لیڈر، آئیے اور ہماری قیادت کیجیے‘‘ جیسے نعرے درج ہیں۔ ان پوسٹرس نے ان کے نئے سیاسی سفر سے متعلق قیاس آرائیوں کو مزید تقویت دی ہے۔ حالیہ دنوں میں انّاملائی کی جانب سے سی بی ایس ای کے کلاس 9 طلبہ کے لیے تین زبانی پالیسی نافذ کرنے کے اعلان کی مخالفت نے بھی سیاسی بحث کو جنم دیا تھا۔ انہوں نے اس نوٹیفکیشن کو واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا، جس کے بعد یہ تاثر مضبوط ہوا کہ وہ مرکزی حکومت کی پالیسیوں سے اختلاف کرتے ہوئے الگ سیاسی راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ بی جے پی کی اعلیٰ قیادت نے کچھ عرصہ قبل انّاملائی کو تمل ناڈو بی جے پی صدر کے عہدے سے ہٹا کر نینار ناگندرن کو ریاستی صدر مقرر کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی 2026 کے اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی نے اے آئی اے ڈی ایم کے کے ساتھ انتخابی اتحاد کو بھی دوبارہ بحال کیا۔ انّاملائی اس تبدیلی کے بعد سے نسبتاً خاموش تھے اور عوامی سرگرمیوں میں کم دکھائی دے رہے تھے۔ حالیہ اسمبلی انتخابات میں تمل ناڈو کی 234 رکنی اسمبلی میں بی جے پی صرف ایک نشست حاصل کر سکی تھی۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات