National

تلنگانہ: مندر کے قریب اجتماعی عصمت دری کے بعد زخمی قبائلی خاتون نے دم توڑ دیا

تلنگانہ: مندر کے قریب اجتماعی عصمت دری کے بعد زخمی قبائلی خاتون نے دم توڑ دیا

حیدرآباد، 12اکتوبر ; تلنگانہ کے میدک ضلع میں ایک انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایک قبائلی خاتون، جو مزدوری کے لئے کام پر گئی تھی کی اجتماعی عصمت دری کی گئی۔ ہفتہ کی رات گاندھی ہاسپٹل منتقل کرنے کے دوران بائلی خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ بتایاجاتا ہے کہ نامعلوم افراد نے خاتون کو جنگلاتی علاقہ میں لے جا کر اجتماعی عصمت دری کی۔ بعد ازاں درندوں نے اس پر تشدد کیا۔ خاتون رات بھر بے ہوشی کی حالت میں جنگل میں پڑی رہی۔ صبح جب مقامی افرادنے اسے نیم مردہ حالت میں دیکھا تو فوراً پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس موقع پر پہنچی اور زخمی خاتون کو اپنی گاڑی میں اسپتال منتقل کیا۔ بہتر علاج کے لئے اسے سکندرآباد کے گاندھی اسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں ہی اس کی موت ہوگئی۔ پولیس نے اس واقعہ پر اجتماعی عصمت دری اور قتل کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغازکردیا۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

1 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments