National

تلنگانہ: مسلم نوجوان پر ہجومی تشدد، تین ملزمین گرفتار۔امن میں رخنہ پر کارروائی، پولیس کا انتباہ

تلنگانہ: مسلم نوجوان پر ہجومی تشدد، تین ملزمین گرفتار۔امن میں رخنہ پر کارروائی، پولیس کا انتباہ

حیدرآباد31اکتوبر:تلنگانہ کے ضلع آصف آباد میں ہجومی تشدد کے معاملہ میں پولیس نے تین ملزمین کو گرفتارکرلیا۔غیرمسلم لڑکی کے ساتھ نظرآنے پرایک مسلم نوجوان کو ہجومی تشدد کا شکار بناتے ہوئے اس کو شدید طورپرزخمی کردیاگیا تھا۔ہجوم نے درخت سے باندھ کر اور پھر اس کو کھول کربُری طرح تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کی ویڈیوزوائرل ہوگئی تھیں۔متاثرہ شخص کی ماں کو طلب کرتے ہوئے ان پر بھی حملہ کیاگیا تھاجن کی شکایت پر پولیس نے وہاں پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد مرتھڈی گاؤں سے تعلق رکھنے والے اس 19سالہ نوجوان جس کی شناخت عابد حسین کے طورپر کی گئی ہے کو ہجوم سے بچاکر اسپتال منتقل کیاتھا۔ہجوم نے پولیس پر بھی حملہ کیا تھا اورپولیس کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا تھا۔کاغذ نگر کے ڈی ایس پی رامانجم اور کاغذ نگر رورل سی آئی سرینواس نے بتایا کہ ضلع کے ایسگاوں موضع میں اس ماہ کی 26تاریخ کو پیش آئے اس واقعہ کے سلسلہ میں پولیس نے تین ملزمین کو گرفتارکرلیاہے۔ بعض ملزمین مفرور ہیں جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لے، اگر کوئی مسئلہ ہو توپولیس میں شکایت درج کروائیں، سوشل میڈیا پر غیر ضروری افواہیں پھیلانے والوں، امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments