National

تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں شیواجی کے مجسمہ کو نذرآتش کردینے سے کشیدگی

تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں شیواجی کے مجسمہ کو نذرآتش کردینے سے کشیدگی

حیدرآباد 31دسمبر:تلنگانہ کے ضلع ورنگل کے بندھن پلی گاوں میں کل شب اشرار نے شیواجی کے مجسمہ کو آگ لگا دی۔ اس واقعہ کی خبر پھیلتے ہی علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور مقامی افرادمیں شدید غم و غصہ دیکھاگیا۔ یہ مجسمہ حال ہی میں بلدیات کے انتخابات سے قبل سابق وزیر ای دیاکر را¶ کی جانب سے نصب کیا گیا تھا۔ مقامی افراد کا الزام ہے کہ سیاسی مخاصمت کی وجہ سے بعض شر پسندوں نے جان بوجھ کر یہ حرکت کی ہے ۔ اس واقعے کے بعد بندھن پلی میں صورتحال کشیدہ ہو گئی ۔ مقامی افراداور ہندو تنظیموں نے اسے عظیم شخصیت کی توہین اور اپنے وقار پر حملہ قرار دیتے ہوئے احتجاج شروع کر دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ملزمین کو فوری گرفتار کیا جائے ۔ بی جے پی تلنگانہ نے بھی اس واقعہ پر سخت ردعمل دیتے ہوئے ریاستی حکومت پرشدید تنقید کی۔ بی جے پی نے سوشل میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شیواجی مہاراج کے مجسمہ کونذرآتش کرنا بزدلانہ اور گھنا¶نا کام ہے جو ریاست میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی عکاسی کرتا ہے ۔ بی جے پی قائدین نے کانگریس حکومت کو انتباہ دیا ہے کہ اس حرکت میں ملوث افراد کے خلاف آہنی پنجہ سے نمٹا جائے بصورت دیگر ریاست بھر میں احتجاجی مہم چلائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی اختلافات کے لئے عظیم ہستیوں کے مجسموں کو نشانہ بنانا سماج میں انتشار پھیلانے کی کوشش ہے ۔ بی جے پی نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر ملزمین کی شناخت کر کے انہیں سخت سزا دے اور علاقہ میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں تاکہ مزید کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے ۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments