International

'طلبا کو بنیادی ریاضی تک نہیں آتی'، ٹرمپ نے محکمہ تعلیم بندکرنے کے حکم نامے پر دستخط کر دیے

'طلبا کو بنیادی ریاضی تک نہیں آتی'، ٹرمپ نے محکمہ تعلیم بندکرنے کے حکم نامے پر دستخط کر دیے

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ تعلیم بند کرنے کے ایگزیکٹو آڈر پر دستخط کر دیے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ نے وزیر تعلیم کوحکم دیا ہے کہ محکمہ کوبند کرنے کا عمل شروع کیاجائے۔ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ایگزیکٹو آڈر پر دستخط کرنے کی تقریب کے دوران کہا کہ ہم محکمہ تعلیم کو جلد از جلد بند کرنے جا رہے ہیں۔ یہ ہمارے کسی کام کا نہیں۔ ہم اپنے طلبہ کو دوبارہ ریاستوں کے حوالے کرنا چاہتے ہیں۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسکولوں کا تعلیمی معیار بہت گرچکا ہے، طلبا کو بنیادی ریاضی تک نہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے پاس بڑی بڑی عمارتیں ہیں مگر تعلیم نہیں، اب اسکولوں کے معاملات ریاستیں خود دیکھیں گی۔محکمہ تعلیم بند کرنے پر ریاستی گورنر خوش ہیں۔ اس کے علاوہ امریکی صدر نے کہا کہ معدنیات پر یوکرین کے ساتھ امریکا کا معاہدہ بہت جلد ہوجائے گا، معدنیات کی امریکی پیدوار بڑھانے کے حکم نامے پر دستخط کیے ہیں۔ ایگزیکٹو آڈر پر دستخط کرنے کی تقریب میں رپبلکن قانون سازوں اور اسکول کے بچوں کے ایک گروپ نے بھی شرکت کی۔ ڈیموکریٹس نے محکمہ تعلیم بند کرنے کا صدر ٹرمپ کا اقدام تباہ کن قرار دے دیا۔ ڈیموکریٹ رہنما چک شومر نے ٹرمپ کے اقدام پر ردعمل میں کہا ہے کہ ٹرمپ کے ہولناک فیصلے سے اساتذہ،طلبا اور والدین متاثر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتوں کو ٹرمپ کے ظالمانہ اقدامات روکنے کیلئے قانون کی بالادستی برقرار رکھنا ہوگی۔ واضح رہے کہ قانون کے تحت محکمہ تعلیم بند کرنے کے لیے صدر کو کانگریس کی منظوری درکار ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments