بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے طلاق اور دوبارہ شادی کے موضوع پر مردوں اور عورتوں کے درمیان اختیار کیے جانے والے دہرے معیار کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ میڈیا کے مطابق اداکار و پروڈیوسر ارباز خان سے شادی اور طلاق کا تجربہ رکھنے والی ملائکہ نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ طلاق کا فیصلہ کرنے والی خواتین کو مسلسل جانچ پڑتال اور تنقید کا سامنا کیوں کرنا پڑتا ہے؟ جبکہ مرد جب یہ فیصلہ کرتے ہیں تو ان کی ستائش کی جاتی ہے۔ ممبئی میں ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ملائکہ نے کہا کہ ان دہرے معیارات کو اب ختم ہو جانا چاہیے، اگر آپ عورت ہیں تو مضبوط ہونے پر آپ پر مسلسل تنقید کی جاتی ہے، جبکہ آج کے دور میں اگر کوئی مرد آگے بڑھنے کا فیصلہ کرتا ہے، طلاق لیتا ہے اور اپنی آدھی عمر کی عورت سے شادی کر لیتا ہے تو یہ کہا جاتا ہے کہ واہ! کیا آدمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیکن جب ایک عورت یہ کرتی ہے تو اس پر سوال اٹھائے جاتے ہیں، یہ کہا جاتا ہے کہ وہ ایسا کیوں کرے گی؟ کیا اسے عقل نہیں؟ ایسے فرسودہ خیالات کو واقعی ترک کر دینا چاہیے، جن کا خواتین کو مسلسل سامنا کرنا پڑتا ہے۔ واضح رہے کہ ملائکہ اروڑا کی ذاتی زندگی ہمیشہ زیرِ بحث رہی ہے، وہ اور ارباز خان تقریباً 2 دہائیوں کی شادی کے بعد 2017ء میں باضابطہ طور پر الگ ہو گئے تھے، ان دونوں کا ایک بیٹا ارحان ہے۔ طلاق کے بعد ملائکہ اداکار ارجن کپور کے ساتھ تعلق میں تھیں، جبکہ ارباز خان نے دسمبر 2023ء میں میک اپ آرٹسٹ شورا خان سے شادی کی۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟

فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود