حزب اللہ نے ہفتے کو علی الصباح تل ابیب کے قریب اسرائیلی انٹیلی جنس مرکز پر راکٹ داغے۔ ایرانی حمایت یافتہ گروپ نے ایک بیان میں کہا کہ صبح 2:30 بجے مزاحمت کاروں نے "تل ابیب کے مضافات میں 8200 ملٹری انٹیلی جنس یونٹ کے گلیلوٹ فوجی مرکز پر بیک وقت کئی راکٹ داغے۔" گروپ اکثر اسرائیلی علاقوں میں اسرائیلی مراکز یا شہری علاقوں پر راکٹ فائر کرنے کا دعویٰ کرتا ہے اور اس نے کئی بار گلیلوٹ کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے۔ اس نے یہ بھی کہا کہ اس نے ہفتے کی صبح اسرائیل کے شمال میں واقع علاقوں بالخصوص صفد پر بیک وقت کئی راکٹ داغے جو بار بار نشانہ بننے والا ایک اور شہر ہے۔ اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز کہا کہ لبنان سے "مشتبہ فضائی اہداف" کی آمد کے بعد سائرن بجا دیئے گئے اور ایک جاری واقعے میں اہداف پر نگاہ رکھی گئی۔
Source: Social Media
سعودی دارالحکومت ریاض میں بغیر ڈرائیور چلنے والی میٹرو سروس کو آخرکار عوام کیلئے کھول دیا گیا
فی الحال غزہ میں سیز فائر اور یرغمالیوں کی رہائی کی ڈیل تک نہیں پہنچ سکے ہیں: امریکا
اقوام متحدہ نے خواتین کیلئے ان کا گھر ہی سب سے خطرناک جگہ قرار دیدی
سعودی عرب: رشوت اور منصب کے ناجائزاستعمال کا الزام، سیکڑوں سرکاری ملازمین گرفتار
، لندن دنیا کا بہترین شہر قرار، نیو یارک دوسرے نمبر پر رہا
ٹرمپ نے اپنے سمدھی چارلس کشنر کو فرانس میں امریکہ کا سفیر مقرر کردیا
فلسطین کے صدر محمودعباس نے اپنا جانشین نامزد کردیا
شام کے ساتھ ہماری سرحدیں بند اور مکمل طور پر محفوظ ہیں:عراق
ملائیشیا اور تھائی لینڈ میں سیلاب سے کم از کم 12 افراد ہلاک، لاکھوں بے گھر
ڈونلڈ ٹرمپ نے برکس ممالک کو امریکی ڈالر کی متبادل کرنسی لانے پر خبردار کردیا
شام میں شروع کیے گئے حملوں کی مذمت اور بشار الاسد کی حمایت کا روسی وایرانی اعلان
امریکہ و اسرائیل کی دوہری شہریت کے حامل یرغمالی کی ٹرمپ سے رہائی کی اپیل
سعودی عرب: دہشت گرد تنظیم میں شمولیت کی پاداش میں دو ملزمان کے سرقلم
سعودی عرب نے امریکا سے دفاعی معاہدے کی کوششیں روک دیں