National

تقریباً 300 کلو سونا لوٹنے والے ’گولڈن گینگ‘ کے ماسٹر مائنڈ پرنس کا انکاؤنٹر

تقریباً 300 کلو سونا لوٹنے والے ’گولڈن گینگ‘ کے ماسٹر مائنڈ پرنس کا انکاؤنٹر

ویشالی پولیس نے سونا لوٹنے کے کیس میں مطلوب بدنام زمانہ مجرم پرنس کو انکاؤنٹر میں ہلاک کر دیا ہے۔ پرنس کو سبودھ سنگھ گینگ کا ماسٹر مائنڈ سمجھا جاتا تھا۔ اس گینگ پر ملک کی 7 ریاستوں میں 300 کلوگرام سے زائد سونا لوٹنے کا الزام ہے۔ویشالی پولیس نے یہ انکاؤنٹر ہنومان نگر کالونی میں پٹنہ ایس ٹی ایف کے ساتھ مل کر انجام دیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل پرنس پولیس کو مٹن پارٹی دے کر فرار ہو گیا تھا۔بہار ایس ٹی ایف کو اطلاع ملی تھی کہ بدنام زمانہ مجرم پرنس ہنومان نگر کالونی میں موجود ہے۔ اطلاع کی تصدیق کے بعد پٹنہ ایس ٹی ایف اور ویشالی پولیس نے مکان کو گھیر لیا اور پرنس سے خود سپردگی کا کہا، جس پر پرنس کی جانب سے فائرنگ شروع کر دی گئی۔ فائرنگ ہوتے دیکھ پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی اور دونوں طرف سے گولیاں چلنے لگیں۔ اس دوران گولی لگنے سے پرنس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔پرنس کمار کو سبودھ سنگھ گینگ کا رائٹ ہینڈ مانا جاتا تھا۔ سال 2018 میں پاتے پور کیس میں گرفتاری کے بعد جب اسے ویشالی کورٹ میں پیشی کے لیے لے جایا جا رہا تھا، اسی دوران بدمعاشوں نے پرنس کو لے جانے والے کانسٹیبل پر اندھا دھند فائرنگ کر کے اسے چھڑا لیا تھا۔ اس واقعے میں کانسٹیبل رام ایکبال روی داس کی موت ہو گئی تھی۔ ستمبر 2025 میں پرنس ایک بار پھر پولیس حراست سے فرار ہو گیا۔ وہ ویشالی کورٹ میں پیشی کے لیے آیا تھا، اسی دوران غائب ہو گیا۔ یہاں سے فرار ہونے کے بعد اس نے پنجاب میں ایک بڑی گولڈ لوٹ کو انجام دیا۔ بعد ازاں پولیس کی سخت محنت کے بعد اسے دوبارہ گرفتار کیا گیا، تاہم اب انکاؤنٹر میں اس کا خاتمہ ہو گیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments