Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

International

پاسداران انقلاب کا اردن میں امریکی ایف 15 طیارہ تباہ کرنے کا دعویٰ

پاسداران انقلاب کا اردن میں امریکی ایف 15 طیارہ تباہ کرنے کا دعویٰ

بی بی سی فارسی کے مطابق پاسداران انقلاب کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ خطے میں امریکی ریڈار اور فضائی دفاع کے نظاموں پر جاری میزائل اور ڈرون حملوں کے دوران ایک امریکی ایف 15 طیارے کو اس کے ہینگر میں تباہ کر دیا گیا ہے۔ پاسداران انقلاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک میزائل دفاعی ریڈار نظام کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ گذشتہ چند روز کے دوران ایران متعدد مرتبہ اردن میں مختلف مقامات پر حملے کر چکا ہے۔ چند گھنٹے قبل پینٹاگون نے تصدیق کی تھی کہ گذشتہ دو ہفتوں کے دوران خطے میں امریکی اڈوں پر ایران کے حملوں کے نتیجے میں امریکی فوج کے تقریباً 100 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ 17 جولائی کو اردن پر ایران کے حملوں کے نتیجے میں امریکی فوجیوں کی ہلاکتیں بھی ہوئی تھیں۔ ایران کے پاسدارن انقلاب نے بحرین میں امریکی کمپنی ایمازون کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ بحرینی حکام نے تا حال اس دعوے کی تصدیق نہیں کی، جبکہ خبر رساں ادارے روئٹرز کا کہنا ہے کہ وہ بھی آزادانہ طور پر اس اطلاع کی تصدیق نہیں کر سکا۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in International

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments