شہر میں علاج کرانے آنے والوں کی پریشانی کے دن ختم، ’سناتنی ہیلتھ سینا‘ نے ٹول فری نمبر شروع کیا
دیہی علاقوں سے شہر میں علاج کرانے آنے والے لوگ اکثر ہسپتالوں اور علاج کے لیے اِدھر ا±دھر بھٹکتے رہتے ہیں۔ ایسے لوگوں کی مدد کے لیے اب ٹول فری ہیلپ لائن شروع کی جا رہی ہے۔ خود کو ’راشٹروادی‘ قرار دیتے ہوئے شہر کے کئی معروف ڈاکٹر ایک پلیٹ فارم کے تحت جمع ہوئے ہیں۔ ’سناتنی ہیلتھ سینا‘ نامی اس تنظیم میں نرسوں، طبی عملے اور ایم بی بی ایس کے طلبہ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
اس تنظیم کے نیشنل چیئرمین ڈاکٹر پی کے ہاجرا آئندہ آئی ایم اے انتخابات میں امیدوار ہیں۔ ڈاکٹر پی کے ہاجرا نے کہا، ”نیا ٹول فری نمبر جلد ہی جاری کیا جائے گا۔ اس نمبر پر فون کرنے سے لوگ تنظیم کے رکن بن سکیں گے اور ساتھ ہی ہسپتال میں داخلے کے معاملے میں بھی تعاون حاصل کر سکیں گے۔“
ڈاکٹر پی کے ہاجرا کے مطابق، ”سناتنی ہیلتھ سینا تنظیم میں شامل افراد میں کچھ سرکاری میڈیکل کالجوں کے ڈاکٹر ہیں، جبکہ کچھ نجی ہسپتالوں کے شعبہ جات کے سربراہ ہیں۔ اس لیے ہم عام لوگوں کی رہنمائی کر سکیں گے۔“
اس پروگرام میں تنظیم کے سکریٹری ڈاکٹر دیپانکر دیوناتھ، ڈاکٹر مدھوریما مائتی، ڈاکٹر سنیپ بندیوپادھیائے، ڈاکٹر پردیپ کمار گھوش، ایس ایس کے ایم اسپتال کے پلاسٹک سرجری شعبے کے ڈاکٹر ارندم سرکار اور ماہرِ امراضِ جلد ڈاکٹر اسیم سرکار بھی موجود تھے
شہر میں علاج کرانے آنے والوں کی پریشانی کے دن ختم، ’سناتنی ہیلتھ سینا‘ نے ٹول فری نمبر شروع کیا...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments