اداکار اور سیاستدان وجے نےکہا ہے کہ وہ ذاتی زندگی کے مسائل سنبھال لیں گے، اس معاملے میں حامی پریشان نہ ہوں۔ 51 سالہ وجے نے 2024ء میں سیاسی جماعت ’ٹی وی کے‘ بنائی، وہ حالیہ دنوں میں ذاتی زندگی کے تنازعات کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ 27 سالہ شادی شدہ زندگی کے بعد اُن کی اہلیہ سنگیتا نے عدالت میں طلاق کی درخواست دائر کی اور الزام لگایا کہ وہ ایک خاتون اداکارہ کے ساتھ ناجائز تعلق میں رہے ہیں۔ اداکار وجے کو گزشتہ دنوں اداکارہ تریشا کے ساتھ ایک شادی کی تقریب میں دیکھا گیا، جس کے بعد اس معاملے نے مزید توجہ حاصل کی ہے۔ ٹی وی کے کے سربراہ نے عالمی یوم خواتین کی تقریب سے خطاب میں اپنی ذاتی زندگی کے مسائل کا ذکر کیا اور اپنے حامیوں سے کہا کہ وہ ان معاملات کی وجہ سے پریشان نہ ہوں، میں خود ان مسائل کو سنبھال لوں گا۔ دوران تقریب وجے نے آئندہ اسمبلی انتخابات کےلیے خواتین کےلیے کئی فلاحی وعدے بھی کیے، جن میں ماہانہ مالی امداد اور دیگر سہولیات شامل ہیں۔ وجے کی اہلیہ سنگیتا سے 1999ء میں شادی ہوئی تھی، 2026ء میں انہوں نے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کیا اور ساتھ ہی عبوری طور پر ازدواجی گھر میں رہنے کی اجازت مانگی۔ جوڑے کے دو بچے جیسن سنجے اور دیویا شاشا ہیں، درخواست میں سنگیتا نے بتایا کہ وہ برطانوی شہری ہیں، اس وقت بھارت میں اُن کے پاس کوئی رہائش گاہ نہیں ہے۔ اداکار کی آخری فلم جنانایگن ہوگئی، جس کی ریلیز کے بعد وہ مکمل طور پر سیاست پر توجہ مرکوز رکھیں گے۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
راجپال یادیو معصوم اور بےگناہ ہیں، ایک جال میں پھنس گئے تھے، پریا درشن
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟

فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد