پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ اور سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی نئی تصاور نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر و بیشتر اپنی اکیلے اور کبھی اپنے بیٹے اور بھانجی کے ہمراہ تصاویر و ویڈیوز معنی خیز کیپشنز کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر سابق بھارتی ٹینس اسٹار کو شیئر کی گئی نئی تصاویر میں خوش گوار موڈ میں کھڑکی سے باہر قدرتی حسین نظاروں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کی سوشل میڈیا پوسٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ سابقہ کھلاڑی ان دنوں شہر بنگلور میں موجود ہیں۔ 37 سالہ اسٹائلش ایتھلیٹ کے ڈریسنگ سینس کو بھی کافی پسند کیا جاتا ہے، حالیہ تصویروں میں ثانیہ بھورے رنگ کے اپر اور سیاہ رنگ کی شارٹ شرٹ اور ٹراؤزر میں دلکش نظر آ رہی ہیں۔ کھلاڑی کے مداح ان کی محسور کُن تصاویر پر انہیں خوب سراہ رہے ہیں اور مختصر وقت میں انہیں 85 ہزار سے زائد لائکس مل چکے ہیں۔
Source: Social Media
کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے سنسنی خیز مقابلے میں راجستھان رائلز کو ایک رن سے شکست دے دی
شبمن سے بریک اَپ؛ سارہ کو نیا سہارا مل گیا، مگر کون؟
دورۂ یو اے ای و پاکستان کیلئے بنگلادیشی ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان
پنجاب کنگس نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو 37 رنز سے شکست دی
آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار
بنگلور نے سنسنی خيز میچ جیت کر پلے آف کی طرف قدم بڑھایا