مشہور کامیڈین ذاکر خان نے عارضی طور پر کامیڈی چھوڑ دی، جس کی وجہ اور دورانیہ بھی انہوں نے بتادیا۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک تقریب کے دوران انہوں نے کہا کہ کامیڈی سے وقفہ لینے کی وجہ ان کی صحت کے مسائل نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اصل وجہ یہ ہے کہ وہ کئی سالوں سے مؤخر کیے گئے تخلیقی کام پر توجہ دینا چاہتے ہیں۔ جنوری کے آخر میں حیدرآباد میں ایک تقریب کے دوران ذاکر نے جذباتی انداز میں بتایا کہ ان کا وقفہ کئی سالوں تک بڑھ سکتا ہے، ممکنہ طور پر 2028، 2029 یا 2030 تک، جب وہ اپنے موجودہ وعدے پورے کر لیں گے۔ انہوں نے زور دیا کہ یہ فیصلہ صحت اور ذاتی معاملات کو ترجیح دینے کے لیے کیا گیا ہے۔ بعدازاں ایک اور تقریب میں ذاکر نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا، ’میری چھٹی کی اصل کہانی یہ ہے کہ میرے پاس بہت سا لکھنے کا کام تھا جو میں پچھلے چھ سال سے نہیں کر پایا۔ میری صحت تھوڑی خراب ہے، بہت زیادہ نہیں۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’جو کچھ آپ نے انٹرنیٹ پر پڑھا ہے وہ سب جھوٹ ہے۔ یہ سب غیر ضروری باتیں ہیں اور جو لوگ یہ لکھتے ہیں وہ بھی عجیب ہیں۔ اوپر سے وہ یہ بھی لکھ دیتے ہیں کہ کسی قریبی فیملی سورس نے تصدیق کی ہے۔ میری فیملی میرے ساتھ رہتی ہے، ہم ایک دوسرے کو دیکھتے ہیں اور پوچھتے ہیں کہ یہ کس نے کہا؟‘
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد

بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود
فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں