فلم بھوت بنگلہ میں اپنے مناظر کاٹے جانے پر بالی ووڈ اداکارہ تبو اکشے کمار سے ناراض ہیں تاہم پریادرشن نے ان خبروں کی تردید کی ہے۔ حال ہی میں یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ تبو اپنے مناظر فلم سے نکالے جانے پر اکشے کمار سے ناراض ہیں اور اگر انہیں پہلے معلوم ہوتا تو وہ یہ فلم نہ کرتیں۔ اب فلم کے ہدایت کار پریادرشن نے ان افواہوں کو ختم کر دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں معلوم کہ یہ منفی خبریں کون اور کیوں پھیلا رہا ہے۔ تبو بالکل بھی ناراض نہیں ہیں۔ میں ان کے ساتھ آٹھ فلمیں کر چکا ہوں، اگر وہ ناراض ہوتیں تو مجھے ضرور بتاتیں۔ پریادرشن نے کہا کہ میں بھوت بنگلہ کا ہدایتکار ہوں اور میں ہی فیصلہ کرتا ہوں کہ کیا رکھنا ہے اور کیا نہیں۔ فلم بڑی کامیاب ہے، لیکن کچھ لوگ منفی پروپیگنڈا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اکشے نے مجھ سے کبھی کسی حصے کو ایڈٹ کرنے کے لیے نہیں کہا، وہ ایسا کبھی نہیں کرتے۔ میں ایمانداری سے اپنا کام کرتا ہوں اور ہر اداکار ریلیز سے پہلے فلم دیکھتا ہے۔ جو لوگ ایسی افواہیں پھیلا رہے ہیں انہیں شرم آنی چاہیے۔ بھوت بنگلہ 17 اپریل کو ریلیز ہوئی تھی، جو پریادرشن کی اکشے کمار، پاریش راول، تبو اور راجپال یادیو کے ساتھ دوبارہ شراکت داری کی علامت سمجھی جاتی ہے۔ ناقدین کی ملی جلی آراء کے باوجود فلم نے باکس آفس پر بتدریج اچھی کارکردگی دکھائی۔ یہ آنجہانی اسرانی کی آخری فلموں میں سے ایک ہے، وہ فلم شعلے میں جیلر کے کردار کے لیے مشہور تھے۔ اسرانی 20 اکتوبر 2025 کو 84 سال کی عمر میں چل بسے تھے۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
راجپال یادیو معصوم اور بےگناہ ہیں، ایک جال میں پھنس گئے تھے، پریا درشن
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟

فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد