بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کی 2007 کی بلاک بسٹر فلم تارے زمین پر میں درشیل سفاری کے ٹاپر بڑے بھائی کا کردار ادا کرنے والے سچیت سیٹھ اب برطانیہ میں دانتوں کے کامیاب ڈاکٹر بن چکے ہیں۔ اس فلم میں ایشان آواستھی کے بڑے بھائی کو ایک نہایت ذہین طالب علم کے طور پر دکھایا گیا جو ہمیشہ امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرتا تھا۔ حقیقی زندگی میں بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔ اس کردار کو ادا کرنے والے سچیت سیٹھ نے فلم کی کامیابی کے بعد اداکاری کو خیرباد کہہ کر ڈینٹسٹری کی تعلیم حاصل کی اور گولڈ میڈل حاصل کیا۔ انسٹاگرام پر سچیت انجینئر کے نام سے مشہور ہیں انھوں نے یوہانند کشور آواستھی کا کردار ادا کیا تھا۔ اس فلم کے بعد درشیل سفاری نے تو فلم میں کام جاری رکھا، تاہم سچیت عوامی نظروں سے اوجھل ہوگئے تھے۔ انہوں نے طب کے شعبے میں اپنا کیریئر بنایا اور ڈی وائی پاٹل یونیورسٹی سے دندان سازی کی تعلیم حاصل کی اور مسوڑھوں اور دانتوں کے معاون ٹشوز کی بیماریوں کے شعبہ میں گولڈ میڈل سے حاصل کیا۔ اس وقت وہ برطانیہ میں ایک رجسٹرڈ ڈینٹل پریکٹشنر ہیں۔ ایک میڈیا ادارے سے گفتگو سچیت کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت بچے تھے۔ شوٹنگ کے دوران صرف کھیل کود اور مزے کرتے، میں اور درشیل دونوں بہت لطف اندوز ہوتے تھے اور اتنے سنجیدہ نہیں تھے جتنا لوگ ہم سے توقع کرتے تھے۔ جب بھی عامر انکل کسی منظر کی تیاری کرتے، وہ ہمیں اس کے مطابق جذباتی کیفیت میں لے آتے تھے۔ یاد رہے کہ یہ فلم ایشان نامی ایک آٹھ سالہ بچے کی کہانی تھی جو ایک تخلیقی اور فنکارانہ صلاحیتوں کا حامل بچہ تھا لیکن تشخیص نہ ہونے والی ڈسلیکسیا (پڑھنے اور لکھنے میں دشواری) کی وجہ سے وہ روایتی تعلیمی نظام میں مشکلات کا شکار رہتا تھا۔ والدین کی مایوسی کے باعث اسے ایک سخت گیر بورڈنگ اسکول بھیجا گیا، جہاں ایک ہمدرد آرٹ ٹیچر اس کی سیکھنے کی معذوری کو پہچانتا اور اسے اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مدد دیتا ہے۔ اس فلم کو متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا۔ اور یہ عامر خان کے کیریئر کی بہترین فلموں میں سے ایک ہے۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
راجپال یادیو معصوم اور بےگناہ ہیں، ایک جال میں پھنس گئے تھے، پریا درشن
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں

کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود