بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو کی 1 سال کی دوری کے بعد سوشل میڈیا پر واپسی ہوگئی ہے۔ 38 سالہ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ سوشل میڈیا سے فاصلے کا فیصلہ کسی تشہیری حکمت عملی کا حصہ نہیں تھا بلکہ وہ ذہنی سکون، ذاتی زندگی اور وقت کے بہتر استعمال کے لیے تھا۔ تاپسی پنو نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا ٹرینڈز کا حصہ بننا، خود کو نمایاں رکھنا اور ہر وقت سرگرم دکھائی دینے کی دوڑ ذہنی طور پر تھکا دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ میں نے اپنے فون سے سوشل میڈیا ایپس کو خذف کردیا اور حقیقی زندگی پر توجہ مرکوز کرلی، اس دوران مجھے احساس ہوا کہ یہ ہمارے وقت کا بڑا حصہ ضائع کررہا ہے۔ بالی ووڈ اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا سے دوری کے باعث مجھے پیشہ وارانہ سطح پر دباؤ کا سامنا کرنا پڑے گا، کئی برانڈز ایسے فنکاروں کو ترجیح دیتے ہیں، جن کی آن لائن موجودگی زیادہ ہو۔ اُن کا کہنا تھا کہ اگر کوئی برانڈ کسی شخصیت کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہے، تو اسے اصل شناخت کی وجہ سے کرنا چاہیے، نہ کہ اسے کسی دوسرے کامیاب سوشل میڈیا شخصیت جیسا بننے پر مجبور کرنا چاہیے۔ تاپسی پنو اس وقت اپنے شوہر اور خاندان کے ساتھ ڈنمارک میں وقت گزار رہی ہیں، ان کی سادہ زندگی میں گھریلو کام، باغبانی، سائیکلنگ اور فٹنس سرگرمیاں شامل ہیں۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
راجپال یادیو معصوم اور بےگناہ ہیں، ایک جال میں پھنس گئے تھے، پریا درشن
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں

کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود