کوشامبی: غازی آباد کے کوشامبی تھانہ علاقے سے جڑا ایک ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں کوشامبی تھانہ انچارج (ایس ایچ او) انسپکٹر اجے شرما ایک شخص کی پیٹھ پر مبینہ مشین لگا کر اس کی شہریت جانچنے کی بات کرتے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس مشین نے مذکورہ شخص کو بنگلہ دیشی بتایا ہے، جبکہ وہ خود کو بہار کے ضلع ارریہ کا رہائشی بتا رہا ہے۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس کی کارروائی پر سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ہے۔ صارفین یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ آیا واقعی ایسی کوئی مشین موجود ہے جس کے ذریعے کسی شخص کی شہریت کی شناخت کی جا سکے۔ کئی صارفین نے اسے پولیس کی جانب سے دباؤ بنانے کا ایک طریقہ قرار دیا ہے۔ موصولہ معلومات کے مطابق یہ واقعہ 23 دسمبر کا ہے۔ اس دن کوشامبی تھانہ علاقے کے بھوواپور سلمز اور بہاری مارکیٹ میں پولیس نے آر آر ایف اور سی آر پی ایف کے ساتھ مل کر سخت تلاشی مہم چلائی تھی۔ یہ مہم روہنگیا اور مبینہ غیر قانونی بنگلہ دیشی شہریوں کی شناخت کے لیے چلائی گئی تھی، جسے ’آپریشن ٹارچ‘ کا نام دیا گیا تھا۔ اس دوران جھگی بستیوں میں رہنے والے افراد کے شناختی دستاویزات کی جانچ کی گئی۔ وائرل ویڈیو کو اسی سرچ آپریشن کے دوران کا بتایا جا رہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پوچھ گچھ کے وقت تھانہ انچارج مبینہ مشین کے ذریعے شہریت جانچنے کی بات کرتے ہیں اور بعد میں مشین سے بنگلہ دیشی ہونے کا دعویٰ کیا جاتا ہے۔ معاملے پر وضاحت دیتے ہوئے اے سی پی اندراپورم ابھیشیک شریواستو نے کہا کہ یہ کوئی تکنیکی یا سائنسی جانچ نہیں تھی۔ ان کے مطابق پولیس نے جھگیوں میں رہنے والے افراد کی شناخت کی تصدیق کے لیے سرچ اور چیکنگ مہم چلائی تھی۔ پوچھ گچھ کے دوران بعض اوقات مختلف طریقوں سے سوالات کیے جاتے ہیں تاکہ درست معلومات سامنے آسکیں۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سیاسی ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔ ترنمول کانگریس کے رہنما ساکیت گوکھلے نے سوشل میڈیا پر کہا ہے کہ وہ اس معاملے میں غازی آباد پولیس کو نوٹس بھیجیں گے۔ فی الحال اس وائرل ویڈیو کی پولیس محکمے میں بھی چرچا ہورہی ہے اور سوشل میڈیا پر یہ معاملہ تجسس اور تنقید دونوں کا موضوع بنا ہوا ہے۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو