جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والی معروف تامل اداکارہ سباشینی بالا سبرامنیم چنئی میں اپنے کرائے کے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئیں۔ میڈیا کے مطابق ٹیلی ویژن سیریل کیال میں اپنے مشہور کردار کی وجہ سے مشہور 36 سالہ اداکارہ اپنے کرائے کے فلیٹ میں مردہ حالت میں ملیں، ان کی اچانک موت سے انکے ساتھی اور پرستار شدید صدمے میں مبتلا ہوگئے۔ ابتدائی رپورٹس اس جانب اشارہ کرتی ہیں کہ انکی موت خود کشی سے ہوئی ہے۔ تاہم اس وقت ایک مکمل تحقیقات جاری ہے جس سے موت کی اصل وجہ سامنے آئے گی۔ میڈیا کے مطابق بنیادی طور پر سری لنکا سے تعلق رکھنے والی سباشینی نے یہ انتہائی اقدام اتوار کی شب کیا۔ میڈیا نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ خودکشی سے قبل انکی اپنے شوہر بیپن چندرن سے گھریلو تنازع پر ویڈیو کال پر جھگڑا ہوا اور پھر انھوں نے کال کے دوران ہی شوہر کے سامنے خودکشی کی جس پر بیپن نے اپارٹمنٹ کے سیکیورٹی والوں کو الرٹ کیا جنھوں نے پولیس سے رابطہ کیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر انھیں اسپتال منتقل کیا جہاں انھیں مردہ قرار دیا گیا۔ بیپن چندرن کا تعلق بنگلورو سے ہے اور دونوں کی اپریل 2024 میں شادی ہوئی تھی۔ سباشینی نے گزشتہ ماہ کے اوائل میں یہ اپارٹمنٹ چنئی میں شوٹنگ کے مقصد کے لیے ایک پرائیویٹ رہائشی کمپلیکس میں لیا تھا۔ سباشینی بالاسبرامنیم اپنے اسکرین نام شاشوی بالا کے نام سے مداحوں میں مشہور تھیں۔ انھوں نے ڈرامہ کیال میں اپنے منفی کردار سے شہرت حاصل کی۔ انھوں نے تامل فلم ایلام میلا ارکورن پاتھوپن (2023) اور ویب سیریز (2023) میں بھی کام کیا تھا۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
راجپال یادیو معصوم اور بےگناہ ہیں، ایک جال میں پھنس گئے تھے، پریا درشن
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟

رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں