نئی دہلی: تمل ناڈو کی حکمراں جماعت ڈی ایم کے نے الیکشن کمیشن کی جانب سے ریاستوں میں انتخابی فہرستوں کی خصوصی نظر ثانی (SIR) کرنے کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے پیر کو سپریم کورٹ کا رخ کیا۔ دراوڑی منیترا کزگم (ڈی ایم کے) کے آرگنائزنگ سکریٹری آر ایس بھارتی کی طرف سے دائر درخواست میں ایس آئی آر کی مشق کو غیر آئینی، من مانی اور جمہوری حقوق کے لیے خطرہ قرار دیا گیا۔ ڈی ایم کے نے درخواست میں تملناڈو میں ایس آئی آر کی مشق شروع کرنے کے لیے 27 اکتوبر کے الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ عرضی میں کہا گیا کہ ایس آئی آر آئینی حدود سے تجاوز کا ایک واضح کیس ہے کیونکہ آئین کا آرٹیکل 324، پولنگ باڈی کو انتخابات پر نگرانی اور کنٹرول فراہم کرتے ہوئے صرف ان شعبوں میں کام کرنے کا اختیار دیتا ہے جو قانون سازی کے تحت نہ آتے ہوں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایس آئی آر اور اس سے متعلق احکامات پر اگر روک نہیں لگائی گئی تو من مانی اور مناسب عمل کے بغیر لاکھوں حقیقی ووٹرز اپنے بنیادی حق سے محروم ہو سکتے ہیں۔ اس طرح ملک میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات اور جمہوریت میں خلل پڑ سکتا ہے، جو کہ آئین کے بنیادی ڈھانچے کا حصہ ہے۔ "الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق مطلوبہ دستاویزات، مناسب پروسس کی کمی اور تمل ناڈو میں ایس آئی آر کے لیے غیر معقول حد تک مختصر ٹائم لائن اس مشق کے نتیجے میں انتخابی فہرستوں سے لاکھوں حقیقی ووٹروں کے ناموں کو ہٹانے کی وجہ بنے گی اور آخر کار یہ مہم انہیں حق رائے دہی سے محروم کا باعث بنے گی۔" درخواست میں ایس آئی آر کو آرٹیکل 14، 19 اور 21 (مساوات کا حق، آزادی اظہار اور زندگی کا حق) اور آئین کی دیگر دفعات اور عوامی نمائندگی ایکٹ (ROPA) اور 1960 کے الیکٹرز رولز کے رجسٹریشن کی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔
Source: social media
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو